بھارت اور چین کے مابین سرحد پر مسلسل تناؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ اس دوران گلوان وادی میں دونوں ممالک کے افواج کے درمیان پُرتشدد جھڑپوں میں بھارت کے تین افسران ہلاک ہو گئے۔
اس کے بعد ملک بھر میں بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے اور چین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔
وہیں پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے ٹویٹ کرتے ہوئے ہلاک شدہ جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ 'وہ بہادر فوجیوں کی شہادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'اب وقت آگیا ہے 'بھارتی حکومت کچھ سخت اقدامات کرے، ہمارے طرف سے ہر کمزوری کی علامت چینی رد عمل کو تیز کرتی ہے۔ ملک اس غم کی گھڑی میں آپ کے ساتھ ہے۔"