ریاست پنجاب کے فتح گڑھ صاحب ضلع کی لوہا منڈی گوبندگڑھ میں صنعتی یونٹ کی بھٹی میں ہوئے دھماکہ میں آج دس مزدور جھلس گئے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق دھماکہ میں دس مزدور بری طرح جھلس گئے اور انہیں چنڈی گڑھ کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، ان میں سے دو کی حالت سنگین بتائی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب مزدور بھٹی کے نزدیک کام کررہے تھے اور اس میں کباڈ پگھل رہاتھا، دھماکہ ہونے پر پگھلتا ہوا لوہا ان پر جاگرا جس سے وہ بری طرح جھلس گئے۔
ان میں چھ مزدوروں کو سنگین حالت میں چنڈی گڑھ کے سرکاری میڈیکل ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے اور دیگر چار کو منڈی گوبند گڑھ میں داخل کرایا گیا ہے۔
یہ اطلاع سینیئر میڈیکل افسر بھوپیندر سنگھ نے دی، انہوں نے بتایا کہ سنگین طور سے زخمی مزدوروں کو چنڈی گڑھ کے ہسپتال میں بھیجا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے، لیکن ابھی تک کسی ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔