ETV Bharat / state

سکھ لڑکی کا جبری نکاح، امریندر سنگھ ناراض - پاکستان

پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے پاکستان کے ننکانہ صاحب میں ایک سکھ لڑکی کا اغوا کر کے اس کا جبری مذہب تبدیل کراکر اس کا نکاح کرنے کے واقعہ پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔

سکھ لڑکی کا جبری نکاح، امریندر سنگھ ناراض
author img

By

Published : Aug 30, 2019, 1:48 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 8:45 PM IST

امریندر سنگھ نے غصہ کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے اس معاملے کے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے ۔

سنگھ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا’’پاکستان کے ننکانہ صاحب میں ایک سکھ لڑکی کے اغوا اور اسلام میں تبدیلی مذہب پر مجبور کرنے کا حیرت انگیز واقعہ سامنے آیا ہے ۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی اپیل کرتا ہوں ۔وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنكر سے بھی درخواست ہے کہ وہ اپنے ہم منصب پاکستانی وزیر خارجہ کے ساتھ اس مسئلے کو جلد از جلد اٹھائیں۔

سکھ لڑکی کا جبری نکاح، امریندر سنگھ ناراض
سکھ لڑکی کا جبری نکاح، امریندر سنگھ ناراض

واضح ر ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان سکھ قوم کے بانی گرو نانک دیو کی جائے پیدائش ننکانہ صاحب (پاکستان ) میں واقع گرودوارہ تمبو صاحب میں گرنتھی کی بیٹی کو زبردستی اسلام میں تبدیلی مذہب کر انے اور پھر اس کی شادی محمد احسان نام کے شخص سے کرانے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہ واقعہ دو دن پرانا ہے جو اب جا کر سامنے آیا ہے۔

سنگھ نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے جس میں متاثرہ کا بھائی اپنے اہل خانہ کے ساتھ پورے واقعہ کے بارے میں بتا رہا ہے۔

Intro:Body:

Shocking incident of a Sikh girl being kidnapped & forced to convert to Islam in Nankana Sahib of pakistan: capt. Amrinder singh

Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 8:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.