ہوشیار پور: ریاست پنجاب کے ہوشیار پور میں ’’بھارت جوڑو یاترا‘‘ کے دوران ایک نامعلوم شخص نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی ’اِنَر رِنگ سکیورٹی‘ کو عبور کرکے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور سابق صدر راہل گاندھی کو گلے لگانے کی کوشش کی۔ بعد ازاں راہل گاندھی کے ارد گرد موجود پارٹی کارکنان نے اس شخص کو واپس کھینچ لیا۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے۔ وائرل ویڈیو میں، جسے پارٹی کے سوشل میڈیا ہینڈلز پر براہ راست نشر کیا گیا، جیکٹ پہنے ہوئے ایک شخص پلک جھپک میں لیڈر کی دائیں جانب سے راہل کی طرف بھاگا۔
-
#WATCH | Punjab: A man tried to hug Congress MP Rahul Gandhi, during Bharat Jodo Yatra in Hoshiarpur, was later pulled away by workers.
— ANI (@ANI) January 17, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
(Source: Congress social media) pic.twitter.com/aybyojZ1ps
">#WATCH | Punjab: A man tried to hug Congress MP Rahul Gandhi, during Bharat Jodo Yatra in Hoshiarpur, was later pulled away by workers.
— ANI (@ANI) January 17, 2023
(Source: Congress social media) pic.twitter.com/aybyojZ1ps#WATCH | Punjab: A man tried to hug Congress MP Rahul Gandhi, during Bharat Jodo Yatra in Hoshiarpur, was later pulled away by workers.
— ANI (@ANI) January 17, 2023
(Source: Congress social media) pic.twitter.com/aybyojZ1ps
ویڈیو میں صاف نظر آ رہا ہے کہ وہ راہل گاندھی کو، اپنی باہیں پھیلائے، گلے لگانے کی کوشش کر رہا ہے تاہم گاندھی کے ارد گرد موجود پارٹی کارکنان کو اسے کھینچتے ہوئے لیڈر کو محفوظ کرتے ہوئ ے(ویڈیو میں) صاف دیکھا جا سکتا ہے۔ پارٹی کارکنان جب اجنبی مہمان کو لے جا رہے تھے، راہل گاندھی مسلسل چلتے رہے، ان کے قدم نہیں رُکے۔ غور طلب ہے کہ کانگریس نے پہلے ہی مرکز کے ساتھ سکیورٹی کا مسئلہ اٹھایا ہے کہ راہل کو مناسب سکیورٹی فراہم کی جائے جب یاترا دہلی سے گزر رہی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برس ستمبر کے مہینے میں راہل گاندھی کی زیر قیادت شروع ہوئی ’’بھارت جوڑو یاترا‘‘ آخری مراحل سے گزر رہی ہے۔ دو روز بعد یاترا جمون پہنچے گی اور جنوری کے آخری عشرہ میں کشمیر پہنچے گی اور سرینگر میں اختتام ہوگی۔
مزید پڑھیں: Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا کشمیر میں اختتام ہوگی، کانگرس