ETV Bharat / state

امرتسر سے 243 مسافر کینیڈا کے لیے روانہ - قطر ایرویز کا جہاز امرتسر سے 243 افراد کو لے کر کناڈا کے سفر پر نکلا

قطرایئر ویز کی خصوصی پرواز 22 اپریل کو امرتسر سے روانہ ہوئی جس میں 243 کینیڈیائی جو بھارت میں پھنسے ہوئے تھے، ان کو کینیڈا واپس بھیجا گیا ہے۔

قطر ایئرویز
قطر ایئرویزقطر ایئرویز
author img

By

Published : Apr 22, 2020, 3:40 PM IST

قطر ایئرویز کی خصوصی پرواز 243 کینیڈیائی شہریوں کو لے کر بدھ کی صبح امرتسر ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی ہے۔

ریاست کے اسپیشل چیف سکریٹری کے بی ایس سدھو نے ٹویٹر پر کہا 'امرتسر عالمی ہوائی اڈے سے ابھی کینیڈا کے لیے ایک پرواز نے اڑان بھری ہے، قطر ایئرویز کی اس پرواز میں کینیڈا کے 243 باشندے ہیں'۔

مرکزی حکومت نے گذشتہ ماہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو روکنے کے لئے 3 مئی تک گھریلو اور بین الاقوامی پروازوں کی اڑان پر روک لگا دی تھی۔ اس اقدام سے ہزاروں غیر ملکی ملک کے مختلف حصوں میں پھنس گئے ہیں۔

اس سے پہلے وزیر اعظم مودی نے 24 مارچ کو ملک کی عوام کو خطاب کرتے ہوئے 21 روز کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا، یہ لاک ڈاؤن 21 روز جاری رہا، اس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر 24 مارچ کو لاک ڈاؤن کی مدت میں 03 مئی تک توسیع کا اعلان کیا تھا۔

ملک میں اب تک تصدیق شدہ کویڈ 19 کیسز کی تعداد 19 ہزار 984 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 640 تک پہنچ گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.