ETV Bharat / state

خاتون ڈرگ آفیسر کا قتل، قاتل کی خودکشی

ریاست پنجاب کے پنچکولہ کی رہنے والی نہا شوری کی تعیناتی 2016 میں پنجاب ایف ڈی اے کی زونل لائسنس اتھارٹی میں ہوئی تھی۔

author img

By

Published : Mar 30, 2019, 9:34 PM IST

خاتون ڈرگ آفیسر کا قتل، قاتل کی خودکشی

پنجاب حکومت میں فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ونگ کی ایک 36 سالہ خاتون افسر کو موہالی کے قریب ان کے دفتر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

خاتون افسر کو گولی مارنے کے بعد ملزم نے خود کو بھی گولی مار لی۔ ہلاک شدہ خاتون کا نام نہا شوری بتایا جا رہا ہے، وہیں خود کشی کرنے والے قاتل کی پہچان بلویندر سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق تقریبا 10 برس قبل 2009 میں ضلع روپڑ میں پوسٹنگ کے دوران نہا شوری نے بلویندر سنگھ کی دکان پر چھاپا مارا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپے ماری کے دوران بلویندر سنگھ کی کیمسٹ کی دکان سے نشیلی دواؤں میں استعمال ہونے والی 35 قسم کی گولیاں برآمد کی گئی تھیں۔ ان دواؤں سے متعلق دستاویز جمع نہ کرنے کی وجہ سے نہا شوری نے بلویندر سنگھ کا لائسنس رد کر دیا تھا۔

ریاست پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے اس حادثے کی تفتیش کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جس وقت نہا شوری کو گولی ماری گئی، اس وقت نہا کی بھتیجی بھی اس موقعے پر موجود تھی۔ نہا شوری کو قتل کرنے کے بعد بلویندر سنگھ نے خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کر لیا۔

پنچکولہ کی رہنے والی نہا شوری کی تعیناتی 2016 میں پنجاب ایف ڈی اے کی زونل لائسنس اتھارٹی میں ایک افسر کے طور پر ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق جمعہ کے روز بلویندر سنگھ صبح تقریبا ساڑھے 10 بجے اپنی موٹرسائیکل سے ایف ڈی اے دفتر پہنچا۔ اس کے بعد اندر جا کر انہوں نے نہا شوری پر دو گولیاں چلائیں۔

گولی چلانے کے بعد بلویندر سنگھ نے بھاگنے کی کوشش کی، لیکن دروازے پر گولی کی آواز سن کر جمع بھیڑ کو دیکھ کر اس نے خود کو بھی گولی مار دی۔

جائے واردات پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا، جہاں نہا کو مردہ قرار دے دیا گیا، وہیں مبینہ قاتل بلویندر سنگھ کی موت پی جی آئی چنڈیگڑھ لے جانے کے دوران ہوئی۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.