ETV Bharat / state

پنجاب حکومت کا سرکاری ملازموں کو 1500کروڑ روپے کا مزید تحفہ - punjab govt employees

پنجاب حکومت نے سرکاری ملازموں کے لیے 1500کروڑ کے فائدوں کا فاضل تحفے کا اعلان کیا ہے۔

Punjab govt announces Rs 1,500 crore bonanza for govt employees
پنجاب حکومت کا سرکاری ملازموں کو 1500کروڑ روپے کا مزید تحفہ
author img

By

Published : Aug 27, 2021, 12:29 AM IST

وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ کی صدارت میں آج ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں ریاستی حکومت نے ملازمین کے 31 دسمبر 2015 کی بیسک تنخواہ میں کم از کم پندرہ فیصد اور اس سے زیادہ اضافہ کرنے اور کچھ بھتے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کے اس فیصلے سے ملازمین کی تنخواہ/ پنشن میں سالانہ اوسطاً ایک لاکھ روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوگا جو چھٹے پے کمیشن کی گزشتہ یکم جولائی سے نافذ کی گئی سفارشات کے مطابق 79,250روپے تھا۔

اس سے پہلے حکومت نے ملازمین کے لیے پے کمیشن کی سفارشات کے مطابق 4700کروڑ روپے کا تحفہ دیا تھا۔

میٹنگ میں تمام وزرا، انتظامیہ کے سکریٹریوں اور محکموں کے سربراہان کو اپنے محکمہ سے متعلق ملازمین کی شکایتوں کو جلد حل کرنے کی ہدایت بھی دی گئی۔ حکومت کا دعوی ہے کہ آج کے فیصلے سے ملازمین کی تمام جائز مانگوں کا حل ہوجائے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.