آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) نے کانگریس کی پنجاب یونٹ میں جاری ہنگامہ آرائی کے درمیان آج تمام ایم ایل ایز کی میٹنگ بلائی ہے لیکن اس دوران ذرائع کا کہنا ہے کہ امریندر سنگھ وزارت اعلیٰ کا عہدہ چھوڑ سکتے ہیں۔
پنجاب میں سیاسی ہنگامہ آرائی اس وقت شروع ہوئی جب نوجوت سنگھ سدھو کو پنجاب کانگریس کمیٹی کا صدر بنایا گیا اور کانگریس دو گروہ میں تقسیم ہوتی دکھائی دی۔ ایک گروپ امریندر سنگھ کا حامی تو دوسرا نوجوت سنگھ سدھو کی حمایت کرتا نظر آرہا ہے۔