احتجاج پر پہنچے اپوزیشن لیڈر ہرپال سنگھ چیمہ اورنائب لیڈر بی بی سربجیت کور مانونکے، پروفیسر بلجندرسنگھ کور نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی تاریخ رہی ہے کہ وہ سماج کو مذہب اور ذات کے نام پر تقسیم کرکے سیاست کررہی ہے۔
کانگریس کے لیڈران کی جانب سے کچھ اسمبلی سیٹوں کو پاک اور ناپاک کہنے کی عام آدمی پارٹی مذمت کرتی ہے کیونکہ ہمارے لئے تو سبھی پنجاب سمیت پوراملک ہی پاک ہے۔
اس موقع پر سربجیت کور مانونکے اور ایس پی ونگ کے ریاست کے نائب سربراہ جیون سنگھ سنگووال نے دلت بچوں کی اسکالرشپ معاملے کے تعلق سے بھوک ہڑتال شروع کی۔
اکالی دل (بادل) اوربی جے پی کی طرح ہی کانگریس پارٹی میں بھی مذہب کی سیاست کرکے ووٹ جمع کرنے کی پالیسی پر کام کرتی رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے لیڈر دلتوں کے تئیں گھٹیا سوچ کو ظاہر کرتے ہوئے اسمبلی سیٹوں کو بھی پاک اورناپاک بتارہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ امرندرسنگھ اس معاملے میں سنجیدہ ہوتے تو بٹو کے بیان کی مذمت کرتے اور اس کے خلاف سخت کارروائی کرتے۔
یاد رہے کہ کانگریس پارٹی کی جانب سے دلت طبقے کے طلباء کے رقم میں کئے گئے گھپلے کے خلاف اے اے پی رہنما منوندرسنگھ غیاث پور کی جانب سے بھوک ہڑتال شروع کی گئی ہے۔
یواین آئی۔