ETV Bharat / state

اہل خانہ کا قتل کرنے بعد نوجوان کی خودکشی - گولی مار

پنجاب کے ضلع موگا کے بادھاپرانہ سب ڈویزن کے نتھوالا گاوں میں ایک نوجوان نے کنبہ کے پانچ اراکین کو گولی مارکر قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مارکر جان دے دی۔

اہل خانہ کا قتل کرنے بعد نوجوان کی خودکشی
author img

By

Published : Aug 3, 2019, 5:42 PM IST

اس واقعہ میں نوجوان کے دادا گربچن سنگھ بری طرح زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ نوجوان کی شناخت سندیپ سنگھ عرف سنی کے طورپر ہوئی ہے۔ اس نے گھر کی ریوالور سے پہلے والد منجیت سنگھ،ماں بندر کور بہن امتجور کور دادی گردیپ کور اور تقریباَ ڈھائی سال کی بھتیجی منیت کور کو گولی مارکر قتل کردیا۔

فائرنگ کے اس واقعہ میں دادا گربچن سنگھ بری طرح زخمی ہوگئے جنہیں گرو گوبند سنگھ میڈیکل کالج اینڈ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ سندیپ نے اس واردات کو انجام دینے کے بعد خود کو بھی گولی مارکر جان دے دی۔

بتایا جارہا ہے کہ کنبہ نے سندیپ کی اس بر س دسمبر میں شادی طے کی تھی لیکن وہ جنسی طاقت (قوت باہ) کی کمی ہونے کا برم ہونے کے سبب شادی نہیں کرنا چاہتا تھا اور اس نے یہ بات کنبہ کو نہیں بتائی تھی۔ اسی وجہ سے اس کا کنبہ کے اراکین کے ساتھ تنازعہ ہوا۔ کنبہ اپنی تقریباََ 25ایکڑزمین کے جانشین کے تعلق سے فکرمند تھا۔ غالباَ اسی وجہ سے اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

بتایا جا رہا ہے کہ سندیپ نے اپنے خودکشی نامہ میں یہ تمام باتیں لکھی ہیں۔ بادھاپرانہ پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔

Intro:Visuals from encounter at malmanlora sopore

Body:.

Conclusion:.
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.