ETV Bharat / state

Protest Against Objectionable Videos چندی گڑھ یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاج - چندی گڑھ یونیورسٹی وائرل ویڈیو

چندی گڑھ یونیورسٹی کے سینکڑوں طلبہ یونیورسٹی کیمپس میں احتجاج کرتے ہوئے وائرل ویڈیو کے معاملے میں انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس معاملے میں ملزم طالبہ اور اس کے مبینہ بوائے فرینڈ کو پولیس نے گرفتار کر دیا ہے۔ Chandigarh University objectionable Videos

Chandigarh University objectionable Videos
طلبہ کا احتجاج
author img

By

Published : Sep 18, 2022, 7:15 PM IST

Updated : Sep 18, 2022, 7:56 PM IST

موہالی: پنجاب کے شہر موہالی میں واقع چندی گڑھ یونیورسٹی سے گزشتہ شب چونکانے والے خبر سامنے آئی تھی تھی جس کے مطابق ایک طالبہ نے مبینہ طور پر 50 سے زائد لڑکیوں کا نہاتے ہوئے ویڈیو بنایا اور اسے اپنے بوائے فرینڈ کو بھیجا اور بوائے فینڈ سے اسے وائرل کر دیا۔ اس معاملے میں اب یونیورسٹی کیمپس کے اندر بڑی تعداد میں طلبہ اکٹھا ہوگئے اور مبینہ 'وائرل قابل اعتراض ویڈیو' کے سلسلے میں انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ پولیس نے شملہ سے ملزم طالبہ کے مبینہ بوائے فرینڈ کو شملہ سے گرفتار کر لیا ہے Chandigarh University Viral Video

اس معاملے میں موہالی کے ایس ایس پی وویک سونی نے کہا کہ 'ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمہ نے صرف اپنی ویڈیو بنائی ہے نہ کہ دیگر لڑکیوں کی۔ اس لیے علاوہ ایس ایس پی نے کہا کہ اس معاملے میں کسی بھی طالبہ نے خودکشی نہیں کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی چندی گڑھ یونیورسٹی سے ایک چونکا دینے والی خبر سامنے آئی ہے جس کے مطابق ایک طالبہ نے اپنے بوائے فرینڈ کی مدد سے مبینہ طور پر یونیورسٹی کی 60 لڑکیوں کا نہانے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا ہے۔ اس معاملے کے بعد گزشتہ شب یونیورسٹی میں ہنگامہ برپا رہا اور اب یونیورسٹی کیمپس میں بڑی تعداد میں طلبہ اکٹھا ہوگئے ہیں اور مبینہ طور پر وائرل قابل اعتراض ویڈیو کے سلسلے میں انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ملزم طالبہ چندی گڑھ یونیورسٹی میں لڑکیوں کے باتھ روم کے اندر سے ویڈیو بناتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ہے۔ اس واقعے کی ویڈیو یونیورسٹی کے ہی ایک طالب علم نے سوشل سائٹ پر پوسٹ کیا ہے۔ لڑکی پر الزام ہے کہ اس نے یہ قابل اعتراض ویڈیوز اپنے ایک مرد دوست کو بھیجا ہے۔ اس واقعہ کے بعد چندی گڑھ یونیورسٹی کے طلبہ نے رات بھر ہنگامہ کیا۔ طلبہ نے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ہنگامہ آرائی کو دیکھتے ہوئے پولیس کو موقع پر بلایا گیا۔ یونیورسٹی کے ایک طالب علم کی جانب سے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی بھی اطلاع ملی تھی لیکن بعد میں پولیس نے خودکشی کی خبر کو افواہ قرار دیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہنگامہ آرائی کے دوران ایک طالبہ بیہوش ہو گئی تھی۔

Last Updated : Sep 18, 2022, 7:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.