ETV Bharat / state

Amritpal Singh Case پولیس نے امرت پال سنگھ کے دو قریبی ساتھیوں کو حراست میں لیا - امرت پال سنگھ

دہلی اور پنجاب پولیس نے مشترکہ کارروائی میں امرت پال سنگھ کے دو قریبی ساتھیوں کو کل رات موہالی سے حراست میں لیا ہے۔ دونوں پر امرت پال سنگھ کو پناہ دینے کا الزام ہے۔Police detained 2 companions of Amritpal

پولیس نے امرت پال سنگھ کے دو قریبی ساتھیوں کو حراست میں لیا

author img

By

Published : Apr 18, 2023, 10:34 AM IST

چنڈی گڑھ: پنجاب پولیس نے دیر رات موہالی کے سیکٹر-89 میں چھاپہ مارا کر امرت پال سنگھ کے دو قریبی دوستوں کو حراست میں لے لیا۔ حراست میں لیے گئے دونوں قریبی رشتہ داروں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ دونوں کے نام گرجنت سنگھ اور نشا رانی ہیں۔ ان پر امرت پال کو پناہ دینے کا الزام ہے۔ دہلی اور پنجاب پولیس نے کل رات 9 سے 10 بجے تک تلاشی مہم چلائی۔ فی الحال پولیس نے دونوں کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی ہے۔

پولیس ذرائع سے ملی معلومات کے مطابق دہلی پولیس نے پنجاب پولیس کو اطلاع دی تھی کہ امرت پال کو پناہ دینے والے اس کے دو ساتھی موہالی کے سیکٹر-89 میں چھپے ہوئے ہیں۔ جس کے بعد پنجاب پولیس اور دہلی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گرجنت اور نشا رانی کو پکڑ لیا۔ پولیس نے ان سے ایک کار (PB 10 FQ 8055) بھی برآمد کر لی ہے۔ دونوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Operation Amritpal امرت پال سنگھ کو پناہ دینے کے الزام میں ایک وکیل سمیت دو گرفتار

خیال رہے کہ امرت پال سنگھ کو فرار ہوئے ایک ماہ گزر چکا ہے لیکن پولیس کو ابھی تک امرت پال کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ اس دوران پولس نے امرت پال کے کئی قریبی دوستوں کو گرفتار کیا ہے جن میں اس کے 10 ساتھی بھی شامل ہیں۔ جس میں ان کا خاص معاون پاپل پریت سنگھ بھی شامل ہے، جب کہ دیگر ساتھیوں میں بسنت سنگھ دولت پورہ، بھگونت سنگھ عرف باجیکے، جوگا سنگھ، دلجیت سنگھ کلسی، ورندر سنگھ عرف فوجی، گرمیت سنگھ بکنوال اور ورندر سنگھ شامل ہیں۔ جوگا سنگھ کے علاوہ سبھی پر این ایس اے لگا دیا گیا ہے۔ یہ سبھی آسام کی ڈبروگڑھ جیل میں بند ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.