ETV Bharat / state

'بی جے پی اور آر ایس ایس ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ہیں' - kumari selja attacks on bjp & RSS

ریاست ہریانہ کانگریس کی ریاستی صدر کماری شیلجا نے کہا کہ بی جے پی و آر ایس ایس کسی نہ کسی طرح سے ملک کے آئین سے ریزرویشن کو ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ریاست ہریانہ کانگریس کی ریاستی صدر کماری سیلجا

author img

By

Published : Jul 8, 2020, 1:57 PM IST

کماری شیلجا کا کہنا ہے کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی طبقوں کے ساتھ ناانصافی کررہی ہیں۔

کماری شلیجا نے بی جے پی اور آر ایس ایس پر شدید تنقید کی ہے۔

انہوں نے ان دونوں پر الزام لگایا ہے کہ وہ ریزرویشن کو ختم کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کسی نہ کسی طرح سے ملک کے آئین سے ریزرویشن کو ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کئی سالوں میں ایسے بہت سے مواقع آئے ہیں جب بی جے پی اور آر ایس ایس کی ریزرویشن مخالف ذہنیت کو بے نقاب کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنہ 2015 میں آر ایس ایس کے سربراہ ڈاکٹر موہن بھاگوت نے کہا تھا کہ ریزرویشن پر نظرثانی کی جانی چاہئے۔ اس کے بعد دہلی میں روی داس مندر کو منہدم گیا تھا۔

مزید پڑھیں:'لاقانونیت کا دور دورہ، پولیس بھی غیرمحفوظ'

بی جے پی کے رکن پارلیمان سبرامنیم سوامی نے بھی کہا ہے کہ ہماری حکومت ریزرویشن کو ایک ایسی سطح پر لے جائے گی، جہاں اس کا رہنا نہ رہنا سب برابر ہوگا۔

کماری سیلجا نے کہا کہ ریزرویشن کو ختم کردیا جائے گا ایسا کرنے کی سازش یہ ہے کہ حکومت کی طرف سے سرکاری ملازمتوں کو ختم کیا جارہا ہے اور سرکاری شعبوں کو پرائویٹ سیکٹر میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

سلیجا نے کہا کہ ریلوے اس کی تازہ مثال ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.