ETV Bharat / state

Jalandhar Lok Sabha Bypoll جالندھر لوک سبھا ضمنی انتخاب میں عام آدمی پارٹی کی زبردست جیت - سشیل کمار رنکو کی جیت

جالندھر لوک سبھا سیٹ کے ضمنی انتخاب میں عام آدمی پارٹی نے زبردست جیت حاصل کی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے امیدوار سشیل کمار رنکو نے تقریبا 58 ہزار ووٹوں سے جیت درج کی۔ AAP won Jalandhar Lok Sabha Bypoll

جالندھر لوک سبھا ضمنی انتخاب میں عام آدمی پارٹی کی زبردست جیت

author img

By

Published : May 13, 2023, 11:10 AM IST

Updated : May 13, 2023, 2:46 PM IST

جالندھر: پنجاب کے جالندھر لوک سبھا ضمنی انتخاب کے لیے 10 مئی کو ہونے والی ووٹنگ کے نتائج آ گئے ہیں۔ عام آدمی پارٹی نے یہاں تاریخی جیت درج کی ہے۔ جالندھر لوک سبھا ضمنی انتخاب میں عام آدمی پارٹی کے امیدوار سشیل کمار رنکو نے کانگریس کو شکست دی ہے۔ سشیل رنکو کانگریس سے عام آدمی پارٹی میں شامل ہوئے تھے۔ ان کی جیت کے بعد پورے پنجاب میں عام آدمی پارٹی کے کارکنوں اور رہنماؤں میں خوشی کا ماحول ہے۔ عام آدمی پارٹی کے امیدوار سشیل کمار رنکو نے تقریبا 58 ہزار ووٹوں سے جیت درج کی۔ سی ایم بھگونت مان نے کہا کہ لوگوں نے ہمارے کاموں کو قبول کیا ہے۔

واضح رہے کہ طویل عرصے سے کانگریس میں رہنے والے سشیل رنکو نے 5 اپریل کو کانگریس سے عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی، پارٹی نے انہیں ضمنی انتخاب کے امیدوار کے طور پر اعلان کیا تھا۔ وہیں ووٹوں کی گنتی صبح آٹھ بجے کپورتھلا روڈ پر واقع ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ اینڈ اسپورٹس کالج کے احاطے میں ہو رہی تھی۔ گنتی مرکز کے اطراف سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ ای وی ایم کی گنتی شروع ہونے سے پہلے صبح 7.30 بجے پوسٹل بیلٹ کی گنتی کی گئی۔ اس سیٹ کے لیے 19 امیدوار میدان میں تھے لیکن اصل مقابلہ عآپ، کانگریس، ایس اے ڈی اور بی جے پی کے امیدواروں کے درمیان تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Karnataka Assembly Elections 2023 کرناٹک اسمبلی انتخابات، دو ہزار سے زائد امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ

بی جے پی کے لیے یہ ضمنی انتخاب پنجاب کی سیاست کے لیے بہت اہم تھا۔ 1997 کے بعد پہلی بار اس نے ایس اے ڈی سے الگ ہو کر یہ الیکشن لڑا۔ دوسری طرف کانگریس کے لیے اپنا گڑھ بچانا ایک چیلنج تھا۔ جالندھر لوک سبھا سیٹ کانگریس کا گڑھ رہی ہے۔ 1999 سے کانگریس یہاں سے مسلسل جیت رہی ہے۔ ضمنی انتخابات کو ایک سال پرانی بھگونت مان کی قیادت والی آپ حکومت کی کارکردگی کے امتحان کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے، جو مفت بجلی، نوجوانوں کو روزگار، کنٹریکٹ ورکرز کے ریگولرائزیشن جیسے کئی مسائل پر فعال طور پر کام کر رہی ہے اور بدعنوانی کے خلاف ایکشن کا وعدہ لے کر اقتدار میں آئی تھی۔

Last Updated : May 13, 2023, 2:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.