ریاست پنجاب کے شہر لدھیانہ میں منگل کی دوپہر میں سول لائنز سرسوتی ماڈرن اسکول کے باہر تیزی سے آ رہی ایک کار نے تین سالہ بچے کو ٹکر مار دی۔
وہیں سڑک پر نصب ایک سی سی ٹی وی کیمرے میں یہ حادثہ قید ہوگیا۔
سی سی ٹی وی کیمرے میں صاف نظر آ رہا ہے کہ تین سالہ بچہ جب سڑک پار کر رہا تھا تبھی ایک اچانک سے سفید ایس یو وی کار تیزی سے آتی ہے اور بچے کو کچل کر نکل جاتی ہے۔
وہیں ڈرائیور زخمی بچے کو اسپتال لے جانے کے بجائے موقع سے فرار ہوگیا۔
بچے کے اہل خانہ نے اسکول کے حکام پر عدم توجہی کا الزام عائد کیا ہے اور انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔