ETV Bharat / state

Sidhu Musewala Murder Case گینگسٹر گولڈی براڑ نے سدھو موسی والا کے قتل کا اعتراف کیا - سدھو موسی والا کا قتل

گینگسٹر گولڈی براڑ نے پنجابی گلوکار سدھو موسی والا کے قتل کا اعتراف کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گولڈی براڑ نے اس کے پیچھے اپنے محرکات کا بھی انکشاف کیا ہے۔

گینگسٹر گولڈی براڑ نے سدھو موسی والا کے قتل کا اعتراف کیا

author img

By

Published : Jun 27, 2023, 7:41 AM IST

چندی گڑھ: پنجابی گلوکار سدھو موسی والا کے قتل کے کلیدی ملزم گولڈی براڑ نے سدھو کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا میں مقیم گینگسٹر گولڈی براڑ نے پیر کو گلوکار موسی والا کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ اس نے اس جرم کے پیچھے اپنے مقصد کا بھی انکشاف کیا ہے۔ دراصل 28 سالہ پنجابی گلوکار اور کانگریس پارٹی کے رہنما کو گزشتہ سال 29 مئی کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

اگرچہ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ گولڈی براڑ کہاں ہے لیکن کہا جاتا ہے کہ گولڈی براڑ کینیڈا میں چھپا ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے موسی والا کو ذاتی وجوہات کی بنا پر قتل کیا اور ان کی ہٹ لسٹ میں اگلا نام بالی ووڈ اداکار سلمان خان کا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ رواں سال مئی کے مہینے میں کینیڈا حکومت نے براڑ کو ملک کے 25 انتہائی مطلوب مجرموں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ براڑ نے کہا کہ ہاں میں نے سدھو موسی والا کو مارا ہے۔ سدھو کے قتل کے پیچھے ذاتی وجہ یہ تھی۔ یہ بات ایک میڈیا رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔ اس میں براڑ نے کہا کہ موسی والا ایک مغرور شخص تھا۔ وہ بگڑ گیا تھا۔ اس کے پاس ضرورت سے زیادہ پیسہ تھا۔ سیاسی طاقت تھی۔ پولیس کی طاقت ضرورت سے زیادہ تھی۔ جس کا وہ غلط استعمال کر رہا تھا۔ ایسے میں اسے سبق سکھانا ضروری تھا۔

مزید پڑھیں:۔ Sidhu Moose Wala Murder Case سدھو موسی والا قتل کیس کا مرکزی ملزم برار کیلیفورنیا سے گرفتار

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ جیسا کہ ہم نے پہلے کہا اور یہ صرف سلمان خان کی بات نہیں ہے۔ جب تک ہم زندہ ہیں ہم اپنے تمام دشمنوں کے خلاف کارروائی کرتے رہیں گے۔ یہ بھی یاد رہے کہ دہلی پولیس نے گزشتہ دنوں گلوکار ہنی سنگھ کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے بعد گولڈی براڑ کے خلاف شکایت درج کی تھی۔ دوسری جانب موسی والا قتل کیس کے ملزم جوگا کو عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔ جوگا کو مانسا پولیس نے پروڈکشن وارنٹ پر بھونڈی جیل سے تحویل میں لے کر عدالت میں پیش کیا۔ ملزم کو دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ دراصل ملزم جوگا نے اُکلانہ علاقے میں موسی والا کو قتل کرنے والے شوٹروں کو پناہ دی تھی اور ہریانہ کے جند ضلع کے رہنے والے جوگندر سنگھ جوگا گروگرام کی بھونڈی جیل میں بند تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.