ETV Bharat / state

پنجاب: سڑک حادثے میں کانگریس کے پانچ کارکنان ہلاک

author img

By

Published : Jul 23, 2021, 12:22 PM IST

کانگریس کارکنان سے بھری بس ضلع موگا کے لوہار گاؤں کے نزدیک ایک روڈ ویز بس سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں پانچ کانگریس کارکنان کی موت واقع ہوگئی، جبکہ دیگر کئی زخمی ہوگئے۔

پنجاب: سڑک حادثے میں کانگریس کے پانچ کارکنان ہلاک
پنجاب: سڑک حادثے میں کانگریس کے پانچ کارکنان ہلاک

پنجاب کے ضلع موگا میں دو بسوں کے مابین ہوئے تصادم میں کانگریس کے پانچ کارکنان ہلاک ہوگئے، جبکہ دیگر کئی زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق کانگریس کے سربراہ کی حیثیت سے حلف لے رہے نوجوت سنگھ سدھو کی حلف برداری تقریب میں شرکت کرنے جارہے کانگریس کارکنان کی منی بس ضلع موگا میں لوہار گاؤں کے نزدیک ایک روڈ ویز بس سے ٹکرا گئی، جس میں کانگریس کے پانچ کارکنان ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

واقعے کے بعد پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈی سی موگا کو ہدایت دی کے وہ فوری طور پر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کریں اور حکومت کو رپورٹ بھیجے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ کانگریس کارکنان منی بس میں سوار ہوکر زیرا سے چنڈی گڑھ سدھوں کی تقریب میں شرکت کرنے جارہے تھے، تبھی سامنے سے آرہی روڈ ویز بس سے کانگریس کارکنان کی بس ٹکرا گئی۔

واقعے کے بعد جائے وقوع پر پہنچی پولیس نے جائے حادثہ کا جائزہ لیا اور تحقیقات شروع کردی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.