ETV Bharat / state

استعفیٰ دینے والے چوہان وزیر اطلاعات مقرر - حکومت پنجاب

ہندو برادری کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر نشانہ پر آنے والے پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ اس عہدہ پر بحال کردیا گیا ہے۔ پیر کو حکومت پنجاب نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کیا۔

استعفیٰ دینے والے چوہان وزیر اطلاعات مقرر

author img

By

Published : Dec 2, 2019, 11:59 PM IST

ہندو برادری کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر نشانہ پر آنے والے پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ اس عہدہ پر بحال کردیا گیا ہے۔
پیر کو حکومت پنجاب نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کیا۔ مسٹر چوہان کواس وقت وزیر برائے کالونیز ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ وزیر اطلاعات کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ وہ میاں اسلم اقبال کی جگہ لیں گے۔
مسٹر چوہان کی وزیر اطلاعات کے عہدے پر تقرری وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ ایک روزہ دورہ لاہور کے بعد کی گئی ہے۔ مسٹر چوہان پر ہندو برادری کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر شدید تنقید کی گئی تھی اور انہیں وزیر اطلاعات کے عہدے سے استعفی دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔
وزیر اعظم نے خود ہندو برادری کے خلاف مسٹر چوہان کے بیانات کا نوٹس لیاتھا اور اس کے بعد وزیر اطلاعات کو استعفیٰ دینا پڑا۔ تاہم پاکستان تحریک انصاف پارٹی کی جانب سے ایسی خبروں کی تردید کی گئی تھی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.