ETV Bharat / state

سنگرور جیل میں جاری 'ہفتہ وصولی ریکٹ' کا انکشاف - punjab news

موگا پولیس کے مطابق نودیپ نے اپنے مزید دو ساتھیوں، مگہر سنگھ اور بابھی سنگھ کے بارے میں بھی بتایا جنہوں نے مذکورہ تاجر کو خوفزدہ کرنے کے لئے ہوا میں فائرنگ کی تھی۔

extortion racket busted in Sangrur jail
سنگرور جیل میں چل رہے ہفتہ وصولی کے ریکٹ کا پردہ فاش
author img

By

Published : Jun 18, 2020, 7:07 PM IST

پنجاب کی موگا پولیس نے سنگرور جیل سے چلائے جارہے ہفتہ وصولی کے ریکٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔
موگا کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ ہرمنبیر سنگھ گل نے بتایا کہ ملزم کرپال سنگھ، جو سنگرور جیل میں بند تھا، کو پروڈکشن وارنٹ پر یہاں لایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کرپال سنگھ کے بارے میں پولیس کو پرسوں گرفتار کئے گئے نودیپ سنگھ سے معلومات ملی جس نے بگھاپرانا میں ایک تاجر کو گزشتہ ہفتہ فون کرکے ہفتہ مانگا تھا۔
موگا پولیس کے مطابق نودیپ نے اپنے مزید دو ساتھیوں، مگہر سنگھ اور بابھی سنگھ کے بارے میں بھی بتایا جنہوں نے مذکورہ تاجر کو خوفزدہ کرنے کے لئے ہوا میں فائرنگ کی تھی۔ نودیپ سنگھ کے مطابق اس ریکٹ کو سنگرور جیل میں بند گروہ باز کرپال سنگھ چلاتا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ مگہر سنگھ اور بابھی سنگھ کو گرفتار کیا جانا ابھی باقی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.