ETV Bharat / state

Explosion in Ludhiana District Court: لُدھیانہ ڈسٹرکٹ کورٹ میں دھماکہ، ایک ہلاک

author img

By

Published : Dec 23, 2021, 12:50 PM IST

Updated : Dec 23, 2021, 6:11 PM IST

بھارتی ریاست پنجاب کے شہر لُدھیانہ کے ڈسٹرکٹ کورٹ میں دھماکہ Explosion in District Court of Ludhiana ہوا جس میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

Explosion in district court of Ludhiana
Explosion in district court of Ludhiana

اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اس دھماکے میں ایک کی موت اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ سرکاری طور پر ایک شخص کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق دھماکہ عدالت کے احاطے میں واقع باتھ روم میں ہوا۔ اس واقعہ کے بعد چاروں طرف افراتفری کا ماحول ہے۔ وہیں پولیس موقع پر پہنچ کر معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

یہ دھماکہ ڈسٹرکٹ کورٹ کی دوسری منزل پر ہوا۔

اس معاملے پر پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے کہا کہ 'میں لُدھیانہ جا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے اسمبلی انتخابات قریب آ رہے ہیں، ملک دشمن عناصر ایسی حرکتیں کر رہے ہیں۔ حکومت چوکس ہے۔ قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا۔

پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی

لدھیانہ کے کمشنر آف پولیس گُرپریت سنگھ بھُلر نے کہا کہ 'دھماکے کی آواز لدھیانہ کورٹ کمپلیکس کی دوسری منزل پر ریکارڈ روم کے قریب سنی گئی۔ تحقیقات کے لیے چندی گڑھ سے بم ڈسپوزل اسکواڈ اور فورینسک ٹیم کو بلایا گیا ہے۔

لُدھیانہ ڈسٹرکٹ کورٹ میں دھماکہ

اس کے علاوہ این آئی اے ٹیم اس معاملے کی جانچ کے لیے لُدھیانہ جانے کے لیے نکل چکی ہے۔

Last Updated : Dec 23, 2021, 6:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.