ETV Bharat / state

Punjab Assembly Elections : پنجاب اسمبلی انتخابات, پولنگ کی تاریخ میں تبدیلی - پنجاب اسمبلی انتخابات کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

پنجاب میں اسمبلی انتخابات 14 فروری سے ہونے والے تھے لیکن وہاں کی سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن سے 16 فروری کے بعد انتخابات کرانے کی درخواست کی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے پولنگ کی تاریخ میں ترمیم کرتے ہوئے 20 فروری کر دی ہے۔ Punjab Assembly elections from February

پنجاب اسمبلی انتخابات، پولنگ پر کشمکش
پنجاب اسمبلی انتخابات، پولنگ پر کشمکش
author img

By

Published : Jan 17, 2022, 2:33 PM IST

روی داس جینتی کی وجہ سے پنجاب میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ ملتوی ہوگی یا نہیں اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی میٹنگ ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں پولنگ 14 فروری کے بجائے 20 فروری کو ہوگی۔ Election Commission Meeting on Punjab Assembly Election

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

الیکشن کمیشن نے وزیراعلی چرنجیت سنگھ چنی، بی جے پی اور پنجاب لوک کانگریس پارٹی کے خط پر غور و فکر کر کے یہ فیصلہ کیا ہے۔ سبھی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر 16 فروری کو گرو روی داس جینتی کے پیش نظر پولنگ کی تاریخ میں تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا۔ Election Commission on Punjab Assembly Election

تمام جماعتوں نے الیکشن کمیشن کو الگ الگ خط لکھے ہیں۔ بہوجن سماج پارٹی نے بھی پولنگ کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا تھا۔

خط میں لکھا گیا تھا کہ 16 فروری کو گرو روی داس جینتی کے تہوار کی وجہ سے ریاست کا ایک بڑا طبقہ پہلے ہی وارانسی جا سکتا ہے۔ ایسے میں اگر ریاست میں ووٹنگ ہوتی ہے تو وہ لوگ ووٹ کے حق سے محروم ہو جائیں گے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سال گرو روی داس جینتی 16 فروری کو ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 2022 کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کا صفایا طے: اتحاد

اتر پردیش، گوا، اتراکھنڈ اور منی پور کے ساتھ ساتھ اگلے ماہ پنجاب میں بھی اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ پنجاب میں ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔ ریاست کی تمام 117 سیٹوں کے لیے 14 فروری کو پولنگ ہونی ہے۔ اس کے ساتھ ہی باقی ریاستوں کے ساتھ ووٹوں کی گنتی 10 مارچ کو ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.