ETV Bharat / state

پنجاب: چار اسمبلی نشستوں کے لیے ووٹوں کی گنتی شروع

ریاست پنجاب کی چار اسمبلی نشستوں پھگواڑہ، داكھا، مكیرياں اور جلال آباد کے لیے گذشتہ 21 اکتوبر کو ہوئے ضمنی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی سخت سیکورٹی کے درمیان شروع ہو گئی ہے۔

چار اسمبلی نشستوں کے لیے ووٹوں کی گنتی شروع
author img

By

Published : Oct 24, 2019, 10:31 AM IST

اس میں 33 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ انتخابات کے نتائج دوپہر 12 بجے سے آنے شروع ہو سکتے ہیں۔
چاروں سیٹوں پر راست مقابلہ صوبہ میں حکمراں کانگریس اور مخالف پارٹی شرومنی اکالی دل( ایس اے ڈی ) بھارتيہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اتحاد کے امیدواروں میں ہے۔ تاہم عام آدمی پارٹی (آپ)، بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی)، لوک انصاف پارٹی ( ایل آئی پی ) جیسی پارٹیاں بھی انتخابی میدان میں تال ٹھونک رہی ہیں جو ان مقابلوں کو کسی حد تک سہ رخی یا کثیر رخی بنا سکتی ہیں۔
جلال آباد اسمبلی نشست پر وہاں سے ممبر اسمبلی رہے ایس اے ڈی کے سربراہ سکھبیر سنگھ بادل اور پھگواڑہ اسمبلی حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبر اسمبلی روی پرکاش کے گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں جیت درج کر پارلیمنٹ میں پہنچنے، داكھا سیٹ سے عام آدمی پارٹی (آپ) ممبر اسمبلی ایچ ایس پھلكا کے استعفی دینے اور مكیرياں سیٹ سےکانگریس ممبر اسمبلی رجنیش کمار پبی کی موت کی وجہ سے خالی ہوئی ہے۔ چاروں ہی پارٹیاں ان میں سے اپنی سیٹیں برقرار رکھنے كے ساتھ ساتھ دیگر پارٹیوں سے نشستیں چھیننے کی کوشش میں ہیں۔

Intro:Body:

thursday

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.