ETV Bharat / state

Drone In Punjab امرتسر میں بی ایس ایف نے پاکستانی ڈرون کو مار گرایا

پنجاب کے امرتسر میں بارڈر سیکیورٹی فورس نے پاکستان سے آنے والا ڈرون برآمد کرلیا۔ یہ ڈرون امرتسر کے گاؤں شہزادہ میں برآمد ہوا ہے۔ Pakistani Drone Spotted In Amritsar

author img

By

Published : Feb 26, 2023, 9:43 AM IST

امرتسر میں بی ایس ایف نے پاکستانی ڈرون کو مار گرایا

امرتسر: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے امرتسر کے گاؤں شہزادہ کے قریب علاقے میں پاکستان سے بھارتی حدود میں داخل ہونے والے ایک مشتبہ ڈرون کو مار گرایا ہے۔ بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے افسر نے اتوار کو بتایا کہ آج علی الصبح تقریباً 02.11 بجے سرحد پر تعینات فورس کے جوانوں نے گاؤں شہزادہ ضلع امرتسر (دیہی) کے قریب علاقے میں پاکستان سے بھارتی علاقے میں داخل ہونے والے ایک مشکوک ڈرون کی آواز سنی۔ انہوں نے بتایا کہ طے شدہ مشق کے مطابق فوجیوں نے فائرنگ کے ساتھ ڈرون کو روکنے کی کوشش کی۔ پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور پولیس و متعلقہ اداروں کو اطلاع کر دی گئی۔ معلومات کے مطابق یہ ڈرون ایک چینی ڈرون ہے جس کے بارے میں سیکیورٹی اداروں نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اہلکار نے بتایا کہ ابتدائی تلاش کے دوران، بی ایس ایف کے اہلکاروں نے ایک سیاہ رنگ کا ڈرون ڈی جے آئی میٹریس (چین میں بنایا) برآمد کیا، جو جزوی طور پر تباہ شدہ حالت میں گاؤں شہزادہ کے قریب دھوسی ڈیم کے قریب پڑا تھا۔ علاقے میں تلاشی لی جارہی ہے۔ پیلے پولی تھین میں لپٹی ممنوعہ مواد کا پیکٹ بھی برآمد کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرون میں تقریباً 5 کلو وزنی ایک پیکٹ تھا جس میں ہیروئن کا شبہ تھا۔ بی ایس ایف حکام کے مطابق کواڈ کاپٹر پر ایک چینی لیبل بھی تھا جس کا ترجمہ ٹوٹی پھوٹی انگریزی میں تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یکم فروری کو بھی بی ایس ایف نے 2.6 کلو گرام منشیات برآمد کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Pakistani Drone Spotted In Amritsar بی ایس ایف نے پاکستانی ڈرون کی دراندازی کو ناکام بنا دیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.