پنجاب کے گرداسپور میں فوج نے ایک مشتبہ شخص کو پاکسان کی جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
گرداسپور کے اسٹیشن ہاؤس افسر(ایس ایچ او) کلویندر سنگھ نےبتایا کہ' وپن سنگھ نامی شخص کو فوج نے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔وپن سنگھکرتار پور راہداری کی تصاویر کھینچ کر پاکستان کو بھیجتا تھا۔ میلٹر انٹرلیجس کے افسران مشتبہ شخص سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔'
پولیس کے مطابق مشتبہ شخص کو حساس معلومات فراہم کرنے کے لیے مبینہ طور پر 10 لاکھ روپے کی پیش کش کی گئی تھی، حالانکہ اس کی تصدیق ابھی تک نہیں ہوسکی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرتار پور راہداری کی تعمیر بھارتی سرحد سے گرودوارا دربار صاحب تک کررہا ہے جبکہ دوسرا حصہ گرداسپور میں بابانائک سے لے کر سرحد تک بھارت کر رہا ہے۔