ETV Bharat / state

Amritpals Wife Detained پنجاب پولیس نے امرت پال کی اہلیہ کو ایئرپورٹ سے حراست میں لیا - امرت پال سنگھ

پنجاب پولیس نے امرت پال سنگھ کی بیوی کرن دیپ کور کو شری گرو رام داس بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حراست میں لے لیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ امرتسر ہوائی اڈے پر ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ Amritpals wife kirandeep kaur detained by punjab police

امرت پال سنگھ کی اہلیہ کو ایئرپورٹ پر حراست میں لیا

author img

By

Published : Apr 20, 2023, 2:00 PM IST

امرتسر: خالصتان حامی امرت پال سنگھ کی اہلیہ کرن دیپ کور کو پنجاب پولیس نے ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا۔ کرن دیپ کو امرتسر کے شری گرو رام داس بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پکڑا گیا۔ پنجاب پولیس کے ذرائع کے مطابق وہ لندن جانے کی تیاری میں تھیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ امرت پال سنگھ کی بیوی کرن دیپ کور سے امیگریشن ڈپارٹمنٹ پوچھ گچھ کر رہا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ وارث پنجاب دے کے سربراہ امرت پال سنگھ کو گرفتار کرنے کے لیے جہاں پنجاب پولیس مسلسل چھاپے مار رہی ہے۔ ساتھ ہی ان کی اہلیہ کرن دیپ کور کے بارے میں بھی تفتیش شروع کی تھی۔ کرن دیپ کور انگلینڈ کی رہنے والی ہیں۔

جانکاری کے مطابق امرت پال نے 10 فروری 2023 کو کرن دیپ سے شادی کی تھی۔ دونوں کا رابطہ کیسے ہوا، کب سے ایک دوسرے کو جانتے تھے اور شادی کب ہوئی، اس کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ امرت پال کی شادی پہلے جالندھر کے گرودوارہ صاحب میں ہونی تھی لیکن پھر میڈیا اور لوگوں کی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے شادی کا مقام تبدیل کر دیا گیا۔ بعد ازاں انہیں بابا بکالا کے گاؤں جلو پور کھیڑا لے جایا گیا، جس کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔ شادی کی تقریب میں میڈیا کو اندر جانے کی اجازت نہیں تھی۔ امرت پال سنگھ نے میڈیا سے بھی اپیل کی تھی کہ وہ انکی ذاتی زندگی کو عام نہ کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی اہلیہ کرن دیپ واپس انگلینڈ نہیں جائیں گی اور پنجاب میں ان کے ساتھ رہیں گی۔

مزید پڑھیں: Amritpal Singh Case پولیس نے امرت پال سنگھ کے دو قریبی ساتھیوں کو حراست میں لیا

قابل ذکر ہے کہ امرت پال سنگھ کی مسلسل تلاش کے درمیان پنجاب پولیس نے ہفتہ کو فتح گڑھ صاحب ضلع کے سرہند سے ان کے قریبی ساتھی جوگا سنگھ کو گرفتار کیا ہے۔ ڈی آئی جی بارڈر رینج نریندر بھارگوا نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ پنجاب پولیس نے وارث پنجاب دے کے سربراہ امرت پال سنگھ کےساتھی جوگا سنگھ کو سرہند سے گرفتار کیا ہے۔ انہیں امرتسر پولیس دیہی اور ہوشیار پور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں گرفتار کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.