ETV Bharat / state

اکالی دل اور بی جے پی کی دلتوں کو لبھانے کے لئے ڈرامہ بازی شروع: امرندر سنگھ - اکالی دل اور بی جے پی کی دلتوں کو لبھانے کے لئے ڈرامہ بازی

پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن امرندر سنگھ نے شرومنی اکالی دل اور بی جے پی کے اقتدار میں واپسی کی حالت میں دلت لیڈروں کو نائب وزیراعلی یا وزیراعلی بنائے جانے کے وعدے کو بے تکا ہتھکنڈہ قرار دیا ہے۔

اکالی دل اور بی جے پی کی دلتوں کو لبھانے کے لئے ڈرامہ بازی شروع: امرندر

author img

By

Published : Apr 14, 2021, 10:31 PM IST

وزیراعلی نے آج یہاں کہا کہ دونوں پارٹیاں اپنے اقتدار کے دور میں دلتوں کے لئے کچھ بھی نہیں کر سکیں۔ ان کے پچھلے ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے صاف ہے کہ اکالی دل اور بی جے پی اتحادی حکومت میں دلتوں کی فلاح و بہبود کو یقینی نہیں کرسکیں اور اب 2022 کے اسمبلی انتخابات کے نزدیک آتے ہی دلتوں کو لبھانے کے لئے کھیل کھیل رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اکالی دل کے پردھان سکھبیر بادل دلت لیڈروں کو نائب وزیراعلی کا عہدہ دینے کا وعدہ کررہے ہیں لیکن انہوں نے دلتوں کے لئے اپنی حکومت میں کچھ نہیں کیا۔ وہ دلتوں کو لبھانے کیلئے ایسی سیاسی چال چل رہے ہیں جس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اب بی جے پی بھی اقتدار میں آنے پر دلت وزیراعلی بنانے کا وعدہ کررہی ہے جس طرح کسانوں کے معاملہ پر ریاست کے لوگوں میں بی جے پی کے خلاف غصہ ہے، اس کے پیش نظر پارٹی کے لئے ایک بھی فاتح امیدوار تلاش کرنا چیلنج ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.