ETV Bharat / state

Amritpal Singh Case: اب تک 114 گرفتار، امرت پال کی تلاش جاری: پنجاب پولیس - امرت پال سنگھ کیس

انسپکٹر جنرل آف پولیس (ہیڈ کوارٹر) سکھ چین سنگھ گل نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پہلے دن 78، دوسرے دن 34 اور تیسرے دن یعنی آج دو لوگوں کو حراست میں لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فروری سے اب تک تنظیم کے عناصر کے خلاف چھ مقدمات درج کیے گئے ہیں جن میں سماجی ہم آہنگی کی فضا کو خراب کرنے کی کوشش، پولیس کے کام میں مداخلت، پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے، اسلحہ ایکٹ کی خلاف ورزی اور قتل کی کوشش کے الزامات شامل ہیں۔

امرت پال
امرت پال
author img

By

Published : Mar 20, 2023, 10:36 PM IST

چنڈی گڑھ، پنجاب پولیس نے پیر کو کہا کہ وارث پنجاب دے سربراہ امرت پال سنگھ کی گرفتاری کے لئے ہفتہ سے شروع کئے گئے آپریشن میں شام تک 114 لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے اور امرت پال سنگھ کی تلاش جاری ہے۔انسپکٹر جنرل آف پولیس (ہیڈ کوارٹر) سکھ چین سنگھ گل نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پہلے دن 78، دوسرے دن 34 اور تیسرے دن یعنی آج دو لوگوں کو حراست میں لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فروری سے اب تک تنظیم کے عناصر کے خلاف چھ مقدمات درج کیے گئے ہیں جن میں سماجی ہم آہنگی کی فضا کو خراب کرنے کی کوشش، پولیس کے کام میں مداخلت، پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے، اسلحہ ایکٹ کی خلاف ورزی اور قتل کی کوشش کے الزامات شامل ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ امرت پال سنگھ کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے، اس کی تلاش جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن میں 10 ہتھیار اور چار گاڑیاں بھی قبضے میں لی گئیں۔ پانچوں ملزمان پر قومی سلامتی ایکٹ (راسوکا) لگا کر آسام بھیج دیا گیا ہے۔

سکھ چین سنگھ گل نے کہا کہ پولیس آئی ایس آئی اور غیر ملکی فنڈنگ ​​کے زاویوں کی بھی تحقیقات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں مکمل امن ہے اور لوگوں سے افواہوں پر یقین نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ’فرضی خبریں‘ پھیلانے والے عناصر کو خبردار کیا کہ پولیس ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ہیبیس کارپس پٹیشن کے بارے میں انہوں نے کہا کہ حقائق جو بھی ہوں، پولیس اسے عدالت کے سامنے رکھے گی۔

ریاست میں انٹرنیٹ کی بندش کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں، جس میں منگل تک توسیع کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ بند کرنے کا فیصلہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے مقصد سے لیا گیا ہے اور ضرورت کے مطابق اس بند کو بڑھایا جائے گا یا ختم کیا جائے گا۔ وہ اس حوالے سے کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔

مزید پڑھیں:Amritpal Singh Arrest Operation امرت پال پرائیویٹ آرمی بنانے کی تیاری کر رہا تھا، پنجاب پولیس کا دعویٰ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.