ETV Bharat / state

پلوامہ میں ’لانگ ڈسٹنس ریس‘ کا اہتمام

محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ نے ضلع کے مختلف عمر کے طلبہ کے لیے گنگو سے درسو تک ’لانگ ڈسٹنس ریس‘ کا اہتمام کیا۔

پلوامہ میں ’لانگ ڈسٹنس ریس‘ کا اہتمام
پلوامہ میں ’لانگ ڈسٹنس ریس‘ کا اہتمام
author img

By

Published : Mar 31, 2021, 7:15 PM IST

محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ کی جانب سے ضلع کے طلبا کے لیے ’’لانگ ڈسٹنس ریس‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔

پلوامہ میں ’لانگ ڈسٹنس ریس‘ کا اہتمام

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے ہری جھنڈی دکھا کر ’’لانگ ڈسٹنس ریس‘‘ کا افتتاح کیا۔ اس میں مختلف عمر کے طلبہ نے شرکت کی۔ منتظمین کے مطابق دوڑ میں (U 14، U 16 & U 19) طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ضلع پلوامہ کے گونگوں علاقہ سے شروع ہو کر ’’لانگ ڈسٹنس ریس‘‘ درسو علاقے میں ختم ہوئی۔

اس موقع پر ڈی سی پلوامہ نے طلبا کو پڑھائی کے علاوہ کھیل کود کی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر زور دیا۔ انہوں نے طلبا سے جسمانی اور ذہنی تندرستی کا خیال رکھنے کی تاکید کی۔

بعد ازاں دوڑ میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کو انعامات سے نوازا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.