پلوامہ: جموں و کشمیر کے پلوامہ میں یوتھ کانگریس کی جانب سے آج یک روزہ ورکرس کنویشن 'یوتھ جوڑو بُوتھ جوڑو' کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ورکرز کنویشن پلوامہ کے لیتہ پورہ پانپور میں منعقد کیا گیا جس میں یوتھ کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری جگ دیو گاگا اور آل انڈیا جوائنٹ سکریٹری من پریت سنگھ منی کے علاوہ کانگریس ضلع صدر پلوامہ شعیب ماگرے اور پارٹی ورکرز نے شرکت کی۔ Congress Youth Workers Convention
اس موقع پر ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے قومی جنرل سکرٹری گاگا نے کہا کہ کانگریس بہترین پارٹی ہے اور صرف یہی پارٹی نوجوانوں کو بااختیار بنا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا دوسری پارٹیوں نے صرف یہاں کے نوجوانوں کے ساتھ جھوٹے وعدے کر کے انہیں اپنے مفاد کے لیے استعمال کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: CPIML Convention تحریک آزادی کی وراثت اور موجودہ چیلنجز کے موضوع پر کنونشن
گاگا نے یوتھ کانگریس قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جہاں بی جے پی اس ملک کے نوجوانوں کے لیے مختلف قسم کی رکاوٹیں کھڑی کرنے میں مصروف ہے وہیں کانگریس عوام کے حقوق کے لیے سڑکوں پر کھڑی ہے۔ وہیں کنویشن کے دوران جوائنٹ سکریٹری من پریت سنگھ منی اور صدر پلوامہ شعیب ماگرے نے بھی کارکنان سے خطاب کیا ہے۔