ETV Bharat / state

پلوامہ میں دریائے جہلم سے ریت نکالنے کے دوران ایک مقامی نوجوان غرقآب

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقے میں ہفتے کی صبح دریائے جہلم سے ریت نکالنے کے دوران ایک مقامی نوجوان غرقآب ہو کر لقمہ اجل بن گیا۔ متوفی کی شناخت شوکت احمد بٹ ولد مرحوم محمد اکبر بٹ ساکن لہارہ کاکہ پورہ کے بطور ہوئی ہے۔ Young Man Drowns to Death in Pulwama

young-man-drowns-to-death-in-pulwama
پلوامہ میں دریائے جہلم سے ریت نکالنے کے دوران ایک مقامی نوجوان غرقآب
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 2, 2023, 4:30 PM IST

پلوامہ میں دریائے جہلم سے ریت نکالنے کے دوران ایک مقامی نوجوان غرقآب

پلوامہ: للہار پلوامہ گاوں میں آج اس وقت خوف کا ماحول پیدا ہوگیا جب ایک مقامی نوجوان دریائے جہلم سے ریت نکالنے دوران پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔نوجوان کے ڈوبنے کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگوں اور جموں کشمیر پولیس نے ریسکیو آپریشن شروع کیا، لیکن نوجوان کو پانی سے بازیاب کے دوران ہی نوجوان نے دم توڑ دیا تھا۔

عین شاہدین کے مطابق آج صبح مقامی نوجوان دریائے جہلم سے ریت نکال رہے تھے کہ اچانک ایک نوجوان پانی میں ڈوب گیا۔اگرچہ نوجوان کو مقامی لوگوں اور پولیس نے پانی سے بازیاب کیا تاہم تب تک نوجوان کی موت واقع ہو چکی تھی۔

پولیس نے متوفی نوجوان کی شناخت 30 سالہ شوکت احمد ساکنہ للہار پلوامہ کے طور کی ہے۔ جبکہ اس معاملے کے حوالے سے کاکاپورہ پولیس سٹیشن نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے کے بیشتر لوگ خاص کر نوجوان ریت کا کام کر کے ہی اپنا روزگار کماتے ہیں اور علاقے میں اس سے پہلے بھی اس طرح کے واقعات پیش آئے ہیں جس وجہ سے کئی نوجوانوں کی موت واقع ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے لیبر ڈپارٹمنٹ کے افسروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان نوجوانوں کو ایسے آلات فراہم کریں جس سے پانی میں ڈوبنے کے وقت استعمال کر کے ان نوجوانوں کی زندگی محفوظ ہو سکے۔انہوں نے کہا متعلقہ محکمہ کو ایسے حادثات میں ہلاک ہونے والے افراد کے لئے معاونت کی اپیل کی تاکہ پسماندگان کے خاندان میں باقی رہنے والے افراد کی زندگی اچھے سے گزر بسر ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.