ETV Bharat / state

Tral Yogasna championship : ترال میں یوگا سنا چمپئن شپ کا اہتمام

author img

By

Published : Aug 7, 2023, 7:35 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے انڈور اسپورٹس گراؤنڈ، ترال میں منعقدہ یوگاسنا چمپئن شپ متعدد طلبہ نے شرکت کرکے اپنے ہنر کا مظاہرہ کیا۔

ترال میں یوگا سنا چمپئن شپ کا اہتمام
ترال میں یوگا سنا چمپئن شپ کا اہتمام
ترال میں یوگا سنا چمپئن شپ کا اہتمام

پلوامہ (جموں و کشمیر) : ضلع پلوامہ کے ترال علاقے کے بجہ ونی انڈور سپورٹس اسٹیڈیم میں دو روزہ ’’فورتھ یوگا سنا‘‘ چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوئی۔ چمپئن شپ میں ایم سی ترال کے کونسلر طاہر منصور، فوج اور پولیس افسران کے علاوہ کھلاڑیوں کی ایک خاصی تعداد نے شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر کھلاڑیوں نے مختلف کھیل آسن پیش کر کے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔

تقریب کے دوران نوجوان نسل کو کھیل کود کی طرف مائل کرنے پر لینو مارشل آرٹ ترال،کی سراہنا کی گئی جو علاقے میں سپورٹس کلچر کو فروغ دینے کے لیے دو ہزار سترہ سے کام کر رہا ہے اور اس بات پر زور دیا گیا کہ کھیلوں میں بڑے پیمانے پر شرکت اور عمدگی کو فروغ دینے کے دو مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے، حکومت نے ’’کھیلو انڈیا - کھیلوں کی ترقی کے لیے قومی پروگرام’’ کی اسکیم متعارف کرائی ہے۔

کھیلو انڈیا اسکیم نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کی مرکزی شعبہ جاتی اسکیم ہے جس کا مقصد کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دینا اور ملک میں کھیل سرگرمیوں کی عمدہ کارکردگی کو حاصل کرنا ہے۔ اس طرح عوام کو اس کے ہمہ گیر اثر و رسوخ کے ذریعے کھیلوں کی طاقت کو استعمال کرنے کی طرف راغب کرنا ہے۔ تقریب کے آخر میں انعامی تقریب منعقد ہوئی جس میں کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ مقامی صحافیوں کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔

مزید پڑھیں: کھیل کود کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ترال میں ٹورنامنٹ کا آغاز

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے لینیو مارشل آرٹ کے چیئرمین فیروز احمد نے بتایا کہ ’’اسپورٹس ہی ایک ایسا ہتھیار ہے جس سے ہم اپنی نوجوان نسل کو بری عادات سے بچا سکتے ہیں تاہم انہوں نے انڈور اسٹیڈیم ترال میں بجلی کی عدم دستیابی اور دیگر بنیادی سہولیات کے فقدان کو کھلاڑیوں کے لیے پریشانی کا موجب قرار دیا اور انتظامیہ اس کے تئیں فوری اقدامات اٹھائے جانے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.