ETV Bharat / state

ترال : کووڈ وارئیرس کو انعامات سے نوازا گیا

author img

By

Published : Aug 11, 2021, 10:22 PM IST

قصبہ ترال میں یکت ویلفیر ٹرسٹ ترال کی جانب سے کووڈ وارئیرس کے لیے تقریب کا اہتمام کیا گیا اوراس دوران کووڈ وارئیرس کے طور پر خدمات انجام دینے والے وارئیرس کو انعامات سے نوازا گیا۔

کووڈ وارئیرس کو انعامات سے نوازا گیا
کووڈ وارئیرس کو انعامات سے نوازا گیا

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے قصبہ ترال کے ٹاؤن ہال میں آج یکت ویلفیر ٹرسٹ ترال کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیاگیا۔اس دوران کووڈ کی دوسری لہر میں محکمہ صحت اور میڈیا سے وابستہ کوڈ وارئیرس کی عزت افزائی کی گئی۔

اس موقع پر ٹرسٹ کے سربراہ فاروق ترالی نے ٹرسٹ کی سرگرمیوں کا خاکہ پیش کیا۔ اس موقع پر بی ایم او ترال ڈاکٹر بشیر احمد ملک اور ٹرسٹ کے دیگر ممبران بھی موجود تھے۔اس تقریب میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے شبیر بٹ کو بھی انعام سے نوازا گیا۔

بی ایم او ترال نے یکت ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے کورونا وارئیرس کی عزت افزائی کرنے پر خوشی ظاہر کی اور عوام سے اپیل کی کہ وہ ویکسینیشن کے عمل میں شریک ہوں اور رہنما خطوط کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے۔

کووڈ وارئیرس کو انعامات سے نوازا گیا

ٹرسٹ کے سربراہ فاروق ترالی نے بتایا کہ کورونا کی دوسری لہر میں جہاں ہیلتھ ورکرز نے جان جوکھم میں ڈالکر گراں قدر خدمات انجام دیں۔ وہیں مقامی صحافیوں نے بھی صحیح صورتحال کی عکاسی کر کے ایک اہم کردار ادا کیا ہے جسکے لیے وہ مبارکبادی کے مستحق ہیں اور انکی عزت افزائی بھی کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.