پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے ہلاک کیے گئے پولیس کانسٹیبل کو ڈسٹرک پولیس لائنز پلوامہ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب میں ڈی آئی جی جنوبی کشمیر عبد الجبار، ایس ایس پی اننت ناگ، ایس ایس پی پلوامہ اور ڈی سی پلوامہ سمیت پولیس و سیول انتظامیہ کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ Wreath Laying Ceremony of slain Policeman in DPL Pulwama
مقتول پولیس اہلکار ریاض احمد ٹھوکر کی جسد خاکی جوں ہی ان کے آبائی علاقہ گوڈرہ پہنچائی گئی وہاں صف ماتم بچھ گئی۔ ریاض احمد کو پُر نم آنکھوں سے سپرد لحد کیا گیا اور ان کے جنازے میں پولیس و سیول انتظامیہ کے افسران سمیت مقامی باشندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں فوت ہونے والے 36سالہ ریاض احمد ٹھوکر بطور ایس پی او جموں و کشمیر پولیس میں بھرتی ہوئے تھے تاہم قریب پانچ سال قبل انہیں پروموٹ کرکے کانسٹیبل کا عہدہ دیا گیا تھا۔ Militants Kill Policeman in Pulwama
مقتول ریاض احمد کے لواحقین میں حاملہ زوجہ کے علاوہ چار سال کا ایک فرزند بھی ہے۔ ریاض احمد پر مشتبہ عسکریت پسندوں نے اُس وقت حملہ کیا جب وہ اپنے فرزند کو اسکول لے جا رہے تھے۔ میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے جنوبی کشمیر کے ڈی آئی جی عبد الجبار نے کہا کہ ’’جموں و کشمیر پولیس ہر طرح کے چیلجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’کانسٹیبل ریاض احمد کے قتل کا بدلہ جلد ہی لیا جائے گا۔‘‘ Wreath Laying Ceremony of Police Constable in Pulwama