ہینڈی کیپڈ ایسوسی ایشن پلوامہ کے درجنوں اہلکاروں نے آج اپنے مطالبات کو لے کر ضلع پلوامہ میں احتجاج کیا۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ان کے حق میں ڈس ابیلٹی ایکٹ کو لاگو کیا جائے تاکہ ان کو وہ حقوق مل سکیں جن کے وہ مستحق ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ جسمانی طور پر معذور ہیں۔ کوئی بڑا کام کاج نہیں کر سکتے ہیں لیکن موجودہ دور میں مہنگائی کے اس زمانے میں وہ ضروریات زندگی کی چیزوں کو پورا نہیں کر سکتے، اس لیے سرکار کو انہیں وہ سہولیات فراہم کرنا چاہیے جس سے ان کی زندگی چل سکے۔
مظاہرین نے کہا کہ تمام ناتواں افراد کو اے اے وائی راشن کارڈ زمرے میں لایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ان کے لیے کوئی ایسا کارڈ ہونا چاہیے جس سے انہیں ہر معاملے میں ترجیح مل سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں ماہانہ مشاہرہ دیا جائے جس سے وہ اپنے اہل و عیال کے خرچ کو چلا سکیں۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ انہیں سرکاری نوکری میں بھی ترجیح دینا چاہیے۔