ETV Bharat / state

Waterlogging in chatpora, Pulwama: چاٹہ پورہ، پلوامہ میں سڑک زیر آب، لوگوں کو مشکلات - پلوامہ میں سڑک زیر آب، لوگوں کو مشکلات

’’دھوبی کول کی صفائی نہ کیے جانے اور متعدد مقامات پر تجاوزات کے سبب معمولی بارشوں کے بعد دھوبی کول میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو جاتا ہے سارا پانی سڑکوں اور گلی کوچوں میں داخل ہو جاتا ہے۔‘‘

چاٹہ پورہ، پلوامہ میں سڑک زیر آب، لوگوں کو مشکلات

author img

By

Published : Jun 13, 2022, 7:29 PM IST

پلوامہ: حالیہ دنوں ہوئی بارشوں کے سبب جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے مین بازار سے گزرنے والے دھوبی کول میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔ Waterlogging in Chatpora Irks Residents جس کے سبب چاٹہ پورہ علاقے کی سڑک اور گلی کوچے زیر آب آ گئے ہیں۔ سڑک اور گلی کوچے زیر آب آنے سے راہگیروں، مقامی باشندوں سمیت دکانداروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

چاٹہ پورہ، پلوامہ میں سڑک زیر آب، لوگوں کو مشکلات

مقامی باشندوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے کئی مرتبہ اس ضمن میں انتظامیہ کو مطلع کیا ’’آج تک اس مسئلہ کو حل نہیں کیا گیا۔‘‘ Waterlogging in Pulwama Irks Residents مقامی باشندوں کے مطابق ’’دھوبی کول کی وقت پر صفائی نہ کیے جانے اور بعض خود غرض عناصر کی جانب سے غیر قانونی طور تعمیراتی و تجارتی ڈھانچے تعمیر کیے جانے کے سبب معمولی بارشوں کے دوران دھوبی کول میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے، نتیجتاً سارا پانی سڑکوں اور گلی کوچوں میں سرایت کر جاتا ہے۔‘‘

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے کہا کہ انتظامیہ کے جانب سے افسران و متعلقہ انجینئرز کو علاقے میں فقط معائنہ کے لیے روانہ کیا جاتا ہے جبکہ زمینی سطح پر تجاوزات کو ہٹانے اور نہر کی صفائی کے حوالے سے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے جس کا خمیازہ لوگوں کو بھگتنا پڑتا ہے۔ Waterlogging in Pulwama

مزید پڑھیں: پلوامہ: جل شکتی ابھیان کے تحت دھوبی کول نالے کی صفائی

وہیں مقامی میونسپل کونسلر نے بتایا کہ نہر کے کنارے چاٹہ پورہ علاقے میں گلی کوچوں کی تعمیر کا منصوبہ تیار کیا گیا تھا تاہم ایک شخص کے اعتراض کی وجہ سے تعمیراتی کام روک دیا گیا۔ مقامی باشندون نے انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے عوام کو راحت پہنچانے کے لیے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات اٹھائے جانے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.