پلوامہ: مسلسل بارشوں کے سبب مین ٹاؤن ترال کے کئی علاقوں میں سڑکیں زیر آب آ گئیں۔ سڑکیں زیر آب آنے سے لوگوں کو عبور و مرور میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Water Logging in Tral وہیں میونسپل کمیٹی ترال کے اہلکاروں کی جانب سے پانی کی نکاسی کے لیے کوششیں جاری ہیں اور متعدد سڑکوں پر نکاسی کا عمل مکمل کرکے ٹریفک کی نقل و حمل کو آسان بنا دیا گیا۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی ترال کے سیکریٹری نذیر احمد ملک نے بتایا کہ ’’ٹاؤن میں حالات بہتر ہیں اور جہاں جہاں سے بھی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں وہاں عملہ کو روانہ کیا جا رہا ہے۔‘‘ انہوں نے لوگوں سے تعاون کرنے اور افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل کی ہے۔ MC Secretary on Water Logging in Tral
واضح رہے کہ مسلسل بارشوں کی وجہ سے سب ضلع ترال میں بھی معمولات زندگی متاثر ہے۔ Incessant Rain Hits Normal Life in J&K نالہ نارستان میں طغیانی سے بنگہ ڈار علاقے کا زمینی رابطہ بیرون دنیا سے کٹ کر رہ گیا ہے جب کہ ہاری گاؤں سے گزرنے والے نالے میں پانی کی سطح پر اضافہ سے بارشوں کا پانی رہائشی علاقوں میں بھی داخل ہوا ہے Incessant Rainfall in Kashmir وہیں سب ڈسٹرکٹ اسپتال ترال کے نزدیک بنایا گیا عارضی پل ڈہہ جانے سے کئی دیہات کا رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔
مزید پڑھیں:
Flood Situation in Kashmir: مسلسل بارشوں کے سبب اننت ناگ میں سیلابی صورتحال
Jhelum Touches Flood Alarm: سنگم میں دریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان تک پہنچ گئی