ETV Bharat / state

پلوامہ: واٹر فلٹریشن پلانٹ 12 برسوں سے خراب

author img

By

Published : Mar 25, 2021, 4:25 AM IST

فلٹریشن پلانٹ پچھلے 12 سالوں سے کسی وجہ سے ناکارہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے اکھو علاقہ کے لوگوں کو آلودہ پانی پینے کے لئے استعمال کرنا پڑتا ہے۔

Water filtration plant
واٹر فلٹریشن

ضلع پلوامہ کے اکھو کاکاپورہ میں محکمہ جل شکتی کی جانب سے سال 2006 میں ایک واٹر سپلائی سکیم کے ساتھ ساتھ واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی قائم کیا گیا تھا۔ اس کا افتتاح پی ڈی پی کے سابق ایم ایل اے پانپور ظہور احمد میر نے اس وقت کیا تھا۔ تاہم یہ فلٹریشن پلانٹ پچھلے 12 سالوں سے کسی وجہ سے ناکارہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے اکھو علاقہ کے لوگوں کو آلودہ پانی پینے کے لئے استعمال کرنا پڑتا ہے۔ اس تعلق سے لوگوں نے محمکہ جل شکتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

واٹر فلٹریشن

احتجاجی مظاہرین مانگ کر رہے تھے کہ انہیں پینے کے لئے صاف پانی مہیا کیا جائے۔

اس حوالے سے علاقہ کے لوگوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پچھلے 12 سالوں سے آلودہ پانی استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہم نے ضلع انتظامیہ اور محکمہ جل شکتی کے آفسران کی نوٹس میں یہ معاملہ کئی بار بلایا، تاہم انہوں نے اس پر کوئی کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے کہا آلودہ پانی کے استعمال سے ان کے علاقے میں بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خطرہ لاحق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ: 'سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں، لوگ خوفزدہ نہ ہوں'

محمکہ جل شکتی کے افسر فرید عبدالرشید نے اگرچہ کیمرہ کے سامنے آنے سے منع کیا تاہم انہوں نے کہا کہ 2014 کے تباہ کن سیلاب سے اس فلٹریشن پلانٹ کو کافی نقصان پہنچایا تھا، تاہم اب اس پر جل جیون مشن کے تحت کام کیا جائے گا اور اس کو رواں سال کے جون مہینے تک مکمل کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.