پلوامہ: ضلع انتظامیہ پلوامہ نے جہاں دیہی علاقوں میں عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کئی سارے پروگراموں کا انعقاد کیا تاکہ عوام کے مسائل کو حل کیا جائے ساتھ ہی ان دیہی علاقوں میں ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔ اس طرح سے ضلع انتظامیہ پلوامہ نے محمکہ بلدیات پلوامہ سے مل کر عوام کے مسائل کو حل کرنے کے غرض سے وارڈ سبھا پروگراموں کا انعقاد عمل میں لایا جس کی شروعات پہلی ہی کی گئی ہے وہی اس پروگرام کے تحت آج قصبہ پلوامہ کے سرنو اے اور بی کے لئے وارڈ سبھا پروگرام کا انعقاد عمل لایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: Altaf Thakur On INDIA Bloc انتخابات سے قبل ہی عمر عبداللہ نے ہار تسلیم کی ہے،الطاف ٹھاکر
وارڈ سبھا میں مختلف محکموں کے چھوٹے بڑے افسران نے شرکت جبکہ وارڈ سبھا میں لوگوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر عوام نے اپنے درپیش مسائل کو اجاگر کیا جن میں اندرونی سڑکوں کی تعمیر،پانی ،صاف صفائی اور دیگر کئی معاملات کو اجاگر کیا جبکہ افسران نے عوام کو ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانیوں کروائے۔ اس موقع میونسپل کونسل چیئرمین شبیر احمد اور دیگر میونسپل ممبران نے شرکت کی اس موقع پر میونسپل کونسل چیئرمین پلوامہ شبیر احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح سے عوام کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی اور جو بھی مسائل ہوگے وہ جلدی حل کئے جائے گے۔