ETV Bharat / state

War Against Drugs پلوامہ میں منشیات فروشوں کی پراپرٹی اٹیچ - غیر منقولہ جائیداد ضبط

پلوامہ پولیس نے منشیات فروش کی تین منزلہ مکان کو منسلک کیا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس نے ایک اور منشیات فروش کی گاڑی کو بھی اٹیچ کیا ہے۔

war-against-drugs-police-attaches-properties-of-notorious-drug-peddlers-in-pulwama
Etv Bharat پلوامہ میں منشیات فروش کی پراپرٹی اٹیچ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 19, 2023, 8:09 PM IST

پلوامہ میں منشیات فروش کی پراپرٹی اٹیچ

پلوامہ:منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے اور سماج سے منشیات کو ختم کرنے کے لئے پلوامہ پولیس این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کے تحت ایک تین منزلہ رہائشی مکان اور ایک گاڑی کو ضبط کیا ہے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا منشیات فروشوں بشیر احمد ترمبو ولد علی محمد ترمبو اور اس کی اہلیہ شہزادہ بانو کا تین منزلہ مکان جو نانیہ بٹپورہ پلوامہ میں واقعہ ہے، اسے منسلک کردیا گیا۔

پولیس بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ مکان ایف آئی آر نمبر 79/2022 ،185/2022 اور 81/2022 تھانہ لیتر کے تحت منسلک کیا گیا۔ پولیس کے مطابق تحقیقات سے ثابت ہوا کہ مذکورہ غیر منقولہ جائیداد کو منشیات فروشوں نے غیر قانونی اسمگلنگ سے تعمیر کیا ہے۔

مزید پڑھیں: Drug Smugglers House Attached بارہمولہ میں منشیات فروش کا دو منزلہ مکان منسلک

ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پولیس نے ایک اور منشیات فروش جس کی شناخت محمد یوسف بٹ ولد عبدالرحمان بٹ ساکن گسو پلوامہ کی گاڑی (سوئفٹ ڈزائر) جس کا رجسٹریشن نمبر JK02AW-4505 کو بھی منسلک کیا۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ گاڑی ایف آئی آر نمبر 79/2022، 185/2022 این ڈی پی ایس کے تحت پولیس اسٹیشن پلوامہ نے منسلک کی ہے۔ تفتیش سے ثابت ہوا کہ مذکورہ منقولہ جائیداد منشیات کے اسمگلر نے غیر قانونی اسمگلنگ سے حاصل کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.