ETV Bharat / state

رضاکاروں نے کی اقبال اسٹیڈیم پانپور کی صفائی

جنوبی کشمیر کے قصبہ پانپور میں واقع اقبال اسٹیڈیم کی مقامی رضاکاروں نے میونسپل کمیٹی پانپور کے تعاون سے صفائی ستھرائی کی۔

رضاکاروں نے کی اقبال اسٹیڈیم پانپور کی صفائی
رضاکاروں نے کی اقبال اسٹیڈیم پانپور کی صفائی
author img

By

Published : Oct 22, 2020, 7:48 PM IST

میونسپل کمیٹی پانپور کے تعاون سے قصبہ پانپور میں واقع اقبال اسٹیڈیم کی مقامی رضاکاروں نے صفائی ستھرائی کی۔

اقبال اسٹیڈیم، جو ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور کا مشہور اور وسیع میدان ہے، کی جمعرات کو قصبہ کے نوجوانوں نے میونسپل کمیٹی پانپور کے ساتھ مل کر مشترکہ طور ایک صفائی مہم چلائی جس کے تحت میدان سے کوڑا کرکٹ سمیت پالیتھین کو صاف کیا گیا۔

رضاکاروں نے کی اقبال اسٹیڈیم پانپور کی صفائی

میدان کو صاف و شفاف بنانے اور کھلاڑیوں کو پریشانیوں سے دور رکھنے کے لیے رضاکاروں نے میدان سے پالیتھین اٹھا کر میونسپلٹی کے تعاون سے اسے ڈمپنگ سائٹ لے جایا گیا۔

رضاکاروں نے امید ظاہر کی کہ انکی اس کوشش سے دیگر نوجوان بھی صفائی ستھرائی کے حوالے سے اپنے آس پڑوس کو صاف رکھنے کی مہم شروع کریں۔

انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کی مہم اقبال اسٹیڈیم تک ہی محدود نہیں رہے گی، انہوں نے آئندہ بھی اس مہم کو جاری رکھنے کا عزم کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.