ETV Bharat / state

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، پچاس سے زائد موٹر سائیکل ضبط

author img

By

Published : Sep 29, 2020, 6:12 PM IST

جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں جموں و کشمیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پچاس سے زائد موٹرل سائیکل ضبط کر لیے۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، پچاس سے زائد موٹر سائیکل ضبط
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، پچاس سے زائد موٹر سائیکل ضبط

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں جموں و کشمیر پولیس نے ایک خصوصی مہم کے دوران پچاس سے زائد بائک ضبط کیا ہے جبکہ اس مہم کو جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق قصبہ ترال میں موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کو روکنے اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ایک خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس دوران اب تک پچاس سے زائد ایسی بائیکس کو ضبط کیا گیا ہے جن کے سوار بغیر ہیلمیٹ کے یا لائسنس اور دیگر ضروری کاغذات کے بغیر موٹر سائیکل یا اسکوٹی چلا رہے تھے۔

اس ضمن میں ترال پولیس اسٹیشن میں ایس ڈی پی او ترال نے نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ پولیس نے یہ مہم عوامی حلقوں کے اصرار پر ہی شروع کی ہے اور پہلے تین دنوں کے اندر انہوں نے پچاس سے زائد بائک ضبط کیے ہیں جبکہ یہ کارروائی آئندہ تین ہفتوں تک جاری رکھنے کی امید ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں پولیس - پبلک میٹنگ کے دوران کئی افراد نے یہ معاملہ پولیس کی نوٹس میں لایا تھا جس کے بعد پولیس متحرک ہوئی۔ انہوں نے موٹر سائیکل چلانے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک قوانین پر من و عن عمل کریں، اور بغیر ہیلمٹ اور دیگر لازمی کاغذات کے بغیر موٹر سائیکل نہ چلائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.