ETV Bharat / state

Vigilance Awareness Programme ویجیلنس بیداری ہفتہ کی نسبت سے پلوامہ میں تقریب منعقد - انٹی کروپشن بیرو جموں و کشمیر

ویجیلنس ہفتے کی مناسبت سے ضلع پلوامہ میں ایک تقریب منعقد کی گئی. تقریب کے دوران شرکاء نے رشوت لینے اور دینے سے پرہیز کرنے کے علاوہ رشوت خوری کا قلع قمع کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کا عہد لیا۔Vigilance Awareness Programme

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 3, 2022, 9:21 PM IST

پلوامہ:مہجور میموریل ہائیر سیکنڈری سکول پلوامہ میں ویجیلنس ہفتہ کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں طلبہ سمیت دیگر مدعو کیے گئے مقررین نے موضوع کی نسبت سے مقالات پڑھے۔Mehjoor Memorial Higher Secondary School Pulwama

تقریب میں اینٹی کرپشن بیورو (ACB) کے اسپیشل پروٹیکشن آفیسر پلوامہ خرشید احمد، سی ای او پلوامہ نذیر احمد ریشی، ڈی ایس پی شوکت احمد نے بطور مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ انہوں نے محکمہ کی جانب سے رشوت خوری کا قلع قمع کرنے کے لیے اقدامات و اہداف کا مجموعی خاکہ پیش کیا۔Vigilance Awareness Programme

ویجیلنس بیداری ہفتہ کی نسبت سے پلوامہ میں تقریب منعقد
خرشید احمد نے بتایا کہ رشوت لینا اور دینا ہی کرپشن نہیں بلکہ رشوت خوروں کے خلاف لڑائی میں خود کو الگ کرنا بھی رشوت کو فروغ دینے میں اہم رول ادا کرتا ہے۔ انہوں نے عوام سے رشوت خوری کا قلع قمع کرنے میں متعلقہ حکام و انتظامیہ کا تعاون دینے کی اپیل کی۔تقریب کے دوران شرکاء نے رشوت لینے اور دینے سے پرہیز کرنے کے علاوہ رشوت خوری کا قلع قمع کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کا عہد لیا۔

مزید پڑھیں: Manoj Sinha on Corruption بدعنوانی میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا، منوج سنہا

میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپیشل پروٹیکشن آفیسر پلوامہ خرشید احمد نے بتایا کہ پروگرام کا انعقاد محکمہ نے مہجور میموریل ہائیر سیکنڈری سکول پلوامہ کے باہمی اشتراک سے کیا تھا۔ ان کے مطابق اس حوالے سے مستقبل میں مزید پروگرام منعقد کیے جائیں گے اور اس پروگرام کا مقصد ہے کہ نوجوانوں کو رشوت خوری سے باخبر کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.