ETV Bharat / state

پلوامہ: مختلف علاقوں میں سڑکیں اور کھیت زیرِ آب - کھیتوں میں بارش کا پانی

وادئ کشمیر میں گزشتہ کئی دنوں سے بارشوں کا سلسلہ رک رک کر جاری ہے۔ وہیں، لگاتار بارشوں کے سبب جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں مختلف علاقوں کی سڑکیں اور کھیت زیر آب آ گئے ہیں۔

پلوامہ: کئی علاقوں میں سڑکیں اور کھیت زیر آب

author img

By

Published : Apr 17, 2021, 3:21 PM IST

وادی کے بیشتر مقامات کی طرح ضلع پلوامہ میں بھی پچھلے چند دنوں سے وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھ گئی ہے۔ وہیں، پانی کی بڑھتی سطح سے کسانوں میں کافی تشویش پھیل گئی ہیں۔

پلوامہ: کئی علاقوں میں سڑکیں اور کھیت زیر آب

ضلع کے بعض ندی نالوں کے کناروں پر باندھ نہ ہونے کی وجہ سے بارشوں کا پانی کھیتوں میں چلا گیا ہے جس کی وجہ سے کسان بے حد پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔

پلوامہ کے کوئیل علاقے کے کسانوں نے بتایا کہ معمولی بارشوں کے سبب سڑکیں زیر آب آجاتی ہے جس سے راہگیروں سمیت مقامی باشندوں کو آمد و رفت میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وہیں، ان کے مطابق کھیتوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے باغات اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ندی نالوں کے کناروں پر باندھ تعمیر کرنے کے مطالبے کو نظر انداز کیے جانے کے سبب مقامی باشندے خاص کر کسانوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’انتظامیہ اور متعلقہ محکمے اپنے دفاتر میں کرسی پر بیٹھ کر صرف کاغذی گھوڑے دوڑاتے ہیں، جبکہ زمینی سطح پر ٹھوس اقدامات نہیں کیے جا رہے ہیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.