ETV Bharat / state

پانپور: دودھ کے نمونے ٹیسٹنگ کے لیے روانہ - ٹیسٹ کے لیے لیبارٹی روانہ

جنوبی کشمیر کے قصبہ پانپور میں محکمہ فوڈ اینڈ سیفٹی کی جانب سے کارروائی کے دوران مختلف دودھ فروشوں سے دودھ کے نمونے حاصل کرکے ٹیسٹنگ کے لیے روانہ کیے گئے۔

پانپور: دودھ کے نمونے ٹیسٹنگ کے لیے روانہ

author img

By

Published : Sep 15, 2020, 4:12 PM IST

محکمہ فوڈ اینڈ سیفٹی کی جانب سے غیر معیاری دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے محکمہ کے افسران نے مختلف دودھ فروشوں سے دودھ کے نمونے حاصل کرکے انہیں ٹیسٹ کے لیے لیبارٹی روانہ کیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے فوڈ افسر نے کہا کہ بازار میں غیر معیاری اور ملاوٹی دودھ فروخت کیے جانے کی شکایات موصول ہونے کے بعد انہوں نے قصبہ پانپور میں مہم کا آغاز کیا۔

پانپور: دودھ کے نمونے ٹیسٹنگ کے لیے روانہ

دودھ فروشوں سے دودھ کے نمونے حاصل کرنے کے بعد انہوں نے میڈیا کو بتایا: ’’دودھ کے نمونے معائنہ کے لیے لیبارٹی بھیجے جائیں گے، دو ہفتوں تک انکی رپورٹ متوقع ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ رپورٹ میں اگر کسی نمونے میں غیر معیاری یا ملاوٹی دودھ پایا گیا تو دودھ فروش کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.