ETV Bharat / state

Vaccination for Haj Aspirants: ترال میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ کاری پروگرام

author img

By

Published : May 15, 2023, 6:49 PM IST

سب ڈسٹرکٹ اسپتال، ترال میں عازمین حج کے لیے ٹیکہ کاری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ قبل ازیں عازمین کے لیے، تحصیل سطح پر حج تربیتی پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا۔

ترال میں عازمین حج کے لیے ٹیکہ کاری پروگرام

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے عازمین حج کے لیے ضلع انتظامیہ پلوامہ نے ترال سب ضلع اسپتال میں ٹیکہ کاری (ویکسینیشن) کا پروگرام منعقد کیا جس میں رواں برس سفر محمود پر جانے والے عازمین کو ٹیکے لگائے گئے تاکہ وہ حج کے ارکان اچھی طرح ادا کر سکیں۔ عازمین حج نے ٹیکہ کاری کے پروگرام کو احسن ڈھنگ سے منعقد کرنے پر منتظمین، خاص کر محکمہ صحت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’’جس طرح سے سب ضلع انتظامیہ نے اقدامات کیے ہیں وہ قابل تحسین ہیں اور ہم سبھی افراد کے لیے سفر محمود کے دوران دعا گو رہیں گے۔‘‘

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کمیونٹی ہیلتھ آفیسر، منظور احمد، نے بتایا کہ ’’ٹیکہ کاری کے لیے مکمل انتظامات کیے گئے ہیں اور پورا عملہ اس ضمن میں انہماک سے کام کر رہا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’وزارت صحت کی جانب سے جاری کی گئی گائیڈ لائنز کے مطابق ہی عازمین کو ٹیکہ لگانا ضروری ہوتا ہے تاکہ سعودی عرب کی آب و ہوا میں انہیں کسی بھی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔‘‘

یاد رہے کہ عید الفطر کے بعد ہی جموں و کشمیر میں حج تربیتی پروگرامز کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ یونین ٹیریٹری میں سرکاری سطح کے علاوہ، اوقاف، جامع مساجد اور مدارس سمیت این جی اوز کی جانب سے بھی حج تربیتی پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے۔ تحصیل ترال میں انتظامیہ نے خانقاہ فیض پناہ، ترال میں عازمین کے لیے حج تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جس میں مدعو کیے گئے مقررین نے عازمین کو مناسک حج اور روضہ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر حاضری کے آداب سکھائے۔ حج ٹرینر گل شکیل ترالی، جنہیں تربیت کے لیے خصوصی طور دعوت دی گئی تھی، نے حج تر بیتی پروگرام میں شریک عازمین کو ارکان حج سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: Tral Haj Training Programme: ترال میں عازمین حج کے لیے تربیتی پروگرام منعقد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.