اس تعلق سے محکمہ صحت کے افراد مختلف علاقوں میں جا کر لوگوں کو کووڈ سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دے رہے ہیں اور ان افرادکو ٹیکہ لگا رہے ہیں جنہوں نے اب تک کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے کوئی ٹیکہ لگوایا ہی نہیں ہے۔
اس ضمن میں ضلع پلوامہ کی پی ایچ سی سنگرونی کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم زون کے دور دراز علاقہ جن میں اڈیتراگ، سیادہ پتھری، ماراوالی قابلِ ذکر ہیں یہاں گھر گھر جاکر لوگوں کو کووڈ-19 سے بچنے کے لیے احتیاطی اقدامات اٹھانے کی صلاح دی۔
ڈاکٹر شافین نے ای ٹی وی بھارت سے کہاکہ 'ان کی جانب سے ایک ٹیم زون کے دوردراز علاقوں میں تعینات کی گئی ہے جہاں وہ گھر میں جا کر لوگوں کو کووڈ سے لڑنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے زور دے رہے ہیں اور لوگوں کو کووڈ-19 سے بچنے کے لیے ٹیکہ بھی لگوارہے ہیں۔