پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے رہمو علاقے میں آج سے حضرت سید محمد قاسم رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس نہایت کی عقیدت واحترام کے منایا جا رہا ہے اور یہ عرس دو دن تک جاری رہے گا۔ Urs Hazrat Syed Mohummad Qasium
عرس کے موقع پر رہمو علاقے کے لوگوں کے ساتھ ساتھ قرب و جوار کے گاؤں والے شرکت کر رہے ہیں۔ اس موقع پر آستانہ عالیہ پر دورد ازکار کی محفلیں منقعد گئی تھیں، ساتھ ہی ایک بھنڈارے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ عقیدت مندوں میں خواتین، مرد، بچے کی ایک اچھی تعداد نے استان عالیہ پر حاضری دی اور خصوصی دعائیں مانگیں۔
مزید پڑھیں:
Urs of Nanga Baji Sahib : معروف صوفی بزرگ ننگا باجی کا عرس آج سے شروع
مقامی لوگوں کے مطابق پچھلے دو سالوں میں کووڈ 19 کی وجہ سے عرس نہیں منایا سکا تاہم اب کووڈ 19 میں کمی آنے کے ساتھ ہی اس برس پورے عقیدے کے ساتھ عرس منایا جا رہا ہے۔