مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ، جو تین روزہ دورے پر جموں وکشمیر میں ہیں، نے پیر کی شام لیتہ پورہ کمانڈو ٹریننگ سینٹر میں اُن بہادر سی آر پی ایف اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا جو فروری 2019 کے خودکش حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ فروری 2019میں لیتہ پورہ، پلوامہ میں عسکریت پسندوں کی جانب سے سی آر پی ایف کانوائے پر ہوئے خود کش حملے میں 40سے زائد اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔
امیت شاہ کا لیتہ پورہ، پلوامہ میں حفاظتی اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے سی آر پی ایف اہلکاروں کے ساتھ ڈنر کا پروگرام بھی ہے۔
مزید پڑھیں: ہم کشمیریوں سے بات کرنا چاہتے ہیں: امیت شاہ
مرکزی وزیر داخلہ کے لیتہ پورہ، پلوامہ کے دورہ کے پیش نظر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے۔
واضح رہے کہ امیت شاہ کا دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کا یہ پہلا دورہ ہے۔