اسی سلسلہ میں اج سیلف ہیلپ گروپ (ایس ایچ جی ای) سے وابستہ بے روزگار انجینئرز نے ان کے لیے ریزرویشن ختم کرنے کے خلاف ضلع پلوامہ میں احتجاج کیا۔
انہوں نےکہا اس وقت جب کووڈ۔ 19 وبائی مرض نے ہزاروں ملازمتوں کا صفایا کردیا ہے، جموں و کشمیر حکومت نے 4000 سے زیادہ انجینئروں کو ملازمت سے نکالنے کے لیے 17 سال پرانی اسکیم کو ختم کردیا ہے۔
اس سیلف ہیلپ گروپ (ایس ایچ جی ای) کو 2003 میں شروع کیا گیا تھا، جہاں سرکاری محکموں، کارپوریشنوں اور خود مختار اداروں کے کل کارکنوں میں سے 30 فیصد کو سرکاری ملازمتوں کے متبادل کے طور پر بے روزگار انجینئروں کے سیلف ہیلپ گروپ (ایس ایچ جی ای ) کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔
تاہم پیر کے روز جموں و کشمیر حکومت نے فوری طور پر سیلف ہیلپ گروپ (ایس ایچ جی ای) کو ختم کردینے کا ایک آرڈر جاری کیا ہے۔
مزید پڑھیں:
کشمیر میں یوم آزادی کے سلسلے میں فل ڈریس ریہرسل تقاریب منعقد
ان انجینئرز نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس آرڈر کو واپس لیں تاکہ وہ بے روزگار نہ ہوں۔