ETV Bharat / state

Fire In Pulwama زگیگم پلوامہ میں آگ کے واقعہ میں دو مکانات خاکستر - جموں و کشمیر میں آگ کے واقعات

پلوامہ کے زگیگم علاقے میں اتوار کے دوپہر آگ کی ہولناک واردات میں دو مکانات جل کر راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوگئے ہیں۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے متاثرہ کی امداد کی اپیل کی۔

two-residential-houses-gutted-in-pulwama
زگیگم پلوامہ میں آگ کے واقعہ میں دو مکانات خاکستر
author img

By

Published : Apr 11, 2023, 3:57 PM IST

زگیگم پلوامہ میں آگ کے واقعہ میں دو مکانات خاکستر

پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے زگیگم علاقے میں9 آپریل کی دوپہر کو آگ کی ہولناک واردات میں دو مکانات جل کر راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوگئے ہیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق غلام حسن راتھر کے گھر سے اچانک آگ ظاہر ہوئی ہے اور جس سے آناً فاناً دوسرے مکان کو بھی اپنے لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اگر چہ مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکاورں نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا، تاہم تب تک غلام حسن راتھر اور غلام احمد شاخساز نامی افراد کے دو مکانات جل کر خاکستر ہو چکے تھے۔ آگ کے اس ہولناک واردات میں لاکھوں روپئے کی مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا ہے۔

وہیں پولیس بھی جائزہ لینے کے لئے علاقے پہنچے جنہوں نے اس آگ کی واردات کے بارے میں جانکاری حاصل کی اور اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اس موقع پر مقامی لوگوں نے محمکہ فائر اینڈ ایمرجنسی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کو اگرچہ وقت پر آگ کی واردات کے بارے میں جانکاری دی، تاہم انہوں نے کافی دیر لگادی جس کی وجہ سے دونوں مکانات کو شدت نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ یہ دونوں کھمبے غریب ہے اور ان کی مالی امداد کرنی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو ان کی مدد کرنے کے لئے اگے آنا چاہئے۔متاثرین نے انتظامیہ کے افسروں سے امداد کی اپیل کی ہے انہوں نے کہا کہ انہیں سر چھپانے کے لئے بھی کچھ نہیں بچا ہے۔

مزید پڑھیں: Fire In Baramulla بارہمولہ میں آتشزدگی ، ایک رہائشی مکان خاکستر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.